کووڈ 19 کے دوران جان کی پروہ کئےبغیر انسانیت کی خدمت پر نرسز کو ایوارڈزو اسناد دیئے گئے، چترال کی بیٹیاں بھی شامل
پشاور (ٹائمز آف چترال نیوز 4 جنوری 2020 ) صحت کے شعبے سے اگر نرسز کے کردار کو نکالا جائے تو باقی کچھ نہیں بچے گا۔ اس لئے نرسز کسی بھی ہسپتال اور میڈیکل کے شعبے کے لئے دائیں بازوں کی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کوڈ کے دوران بہترین ڈیوٹی دینے پر نرسز کے اعزاز میں ایوارڈ اور اسناد کی تقسیم کی ایک تقریب منعدق ہوئی جس میں نرسوں کو ان کی گرانقدر خدمات پر ایوارڈز اور اسناد دے دیئے گئے۔ جن میں چترال سے تعلق رکھنے قابل فخر نرسز شامل تھیں۔
خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ پشاور میں کورونا وائرس کے دوران بہتریں سروسز پیش کرنے پر نرسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
نرسنگ ڈائریکٹر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر صبیہ خانم نے نرسز میں ایوارڈ تقسیم کیے اور نرسز کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نرسز کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ نرسز ہی ہیں جنہوں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے ہر مشکل وقت میں لبیک کہا اور مشکل سے مشکل وقت میں مریضوں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔
نرسز میں چترال کی ہونہار بیٹیاں بھی شامل تھیں جن کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں ایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ چترال کی ان قابل فخر بیٹیوں میں لطیفہ بی بی ولد پینین خان گرم چشمہ چترال، غزالہ بی بی ولد عبدل محمد گرم چشمہ ایژ چترال، شبانہ پروین ولد شیر گلاب لاسپور چترال، تسلیم بی بی ولد میر والی خان چنار مستوج، مدینہ سین لشٹ چترال، شمینہ انجم ولد گل محمد لاسپور چترال ساکنہ گل ولد آذاد خان آوی بونی اور شیلا بیگ چترال( سی سی این امریکہ میں سیلکشن بھی ہوئی ہے) شامل ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.