مٹھی (ٹی او سی ویب ڈیسک 17 جنوری 2021) صحرائے تھر صوبہ سندھ کا ایک پسماندہ ترین ضلع ہے۔ رقبے میں سندھ کے اضلاع میں سب سے بڑا ضلع ہے۔ ضلع کا صدر مقام مٹھی ہے۔ یہاں کی زیادہ تر آبادی ہندؤں کی ہے۔ تھر میں بچوں کی غذائی قلت اور وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں مزید 3 بچے غذائی قلت کے سبب انتقال کر گئےہیں۔ مٹھی اسپتال میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث آج مزید 3 بچے دم توڑ گئے، محکمہ صحت ذرائع مطابق ہلاک شدگان میں ہاشم فقیر، پریم چند اور ذکااللہ کے نومولود شامل ہیں جب کہ رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 24 ہوگئی۔
تھرپارکر کے اسپتالوں میں 50 سے زیادہ بچے زیر علاج ہیں۔ تھرپارکر میں مسلسل خشک سالی کے باعث بچے اور خواتین جسمانی طور پر بہت کمزور ہیں جس کے باعث وقت سے قبل اورکم وزن بچے پیدا ہوتے ہیں جو ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود بچ نہیں پاتے۔ خیال رہے کہ تھرپارکر میں نومبر میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 18 ہو گئی تھی جب کہ رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 667 ہو گئی ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.