ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن نے مائیکرو سافٹ کیساتھ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن معاہدے کی تجدید کردی ، ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ مل کر نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانے میں تعلیمی ادارو ں کی مدد کر یں گے
کووڈپاکستان کے تعلیمی شعبے کیلئے چیلنج لایا لیکن مائیکرو سافٹ کی مدد سے سر خرو ہو ئے، ڈاکٹر طارق بنوری
مائیکروسافٹ فنانس اینڈ آپریشنز اور کیمپس مینجمنٹ کی ضروریات کیلئے یونیورسٹیوں کو مشاورت فراہم کریگا، جبران جمشید
اسلام آباد:پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن نے مائیکرو سافٹ کیساتھ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن معاہدے کی تجدید کردی،ایچ ای سی اور مائیکرو سافٹ مل کر نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانے میں تعلیمی ادارو ں کی مدد کر یں گے۔ای ٹی اے فریم ورک کے تحت مائیکروسافٹ یونیورسٹیوں کیساتھ درس و تدریسی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔معاہدے کے تحت سٹوڈنٹ ہیکاتھون، فوکسڈ ٹیکنالوجی بوٹ کیمپز، امیجین کپ اور ملک بھر میں 200 سے زیادہ اداروں کیلئے ایک سے زیادہ آن لائن ٹریننگ سیشن جیسے ٹیکنالوجی کو اپنانے میں براہ راست مدد ملے گی۔ دونو ں اطراف کے تعاون سے مستقبل میں بھی افرادی قوت کی تعمیر میں مدد ملے گی ۔ایسے متعدد پروگرام ہیں جو اس فریم ورک کا حصہ ہیں جو طالب علموں اور اساتذہ کے تعلیمی زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔کو وڈ 19کے دوران ایچ ای سی یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے دور دراز کے علاقوں میں آن لائن سیکھنے کا مواد فراہم کرتا رہا ہے۔ ما ئیکر و سا فٹ نے ایچ ای سی کے ساتھ مل کر 100 سے زیادہ یونیورسٹیوں اور,000 500سے زیادہ طلبا ء کو مائیکرو سافٹ ٹیموں کے ایک ڈیجیٹل مرکز میں لانے کیلئے تعاون کیاہے۔اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے ورچوئل سیشن کے دوران خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مائیکروسافٹ اپنے فنانس اینڈ آپریشنز اور کیمپس مینجمنٹ کی ضروریات کیلئے یونیورسٹیوں کو مشاورت فراہم کرے گا۔ کووڈ19پاکستان کے تعلیمی شعبے کیلئے بہت سارے چیلنج لایا لیکن مائیکرو سافٹ کی مدد سے ہم سر خرو ہو ئے۔ ہم ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ نظام تعلیم کو تبدیل کرنے کے سفر پر گامزن ہیں۔ ای ٹی اے مائیکرو سافٹ کیساتھ کے ساتھ مل کر سیکھنے کے عمل میں انقلاب لانے کیلئے کمر بستہ رہا۔ایچ ای سی اور ما ئیکرو سافٹ کا تعاون ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گا۔ اس موقع پر مائیکرو سافٹ پاکستان کیلئے ایجوکیشن لیڈ جبران جمشید نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم سیکھنے اور تعلیم دینے کے طریقہ کار میں ٹیکنالوجی کو ایک ساتھ جوڑ کر ڈیجیٹل پاکستان وژن کا عروج دیکھ رہے ہیں۔مائیکروسافٹ فروغ تعلیم، طلباء کی رہنما ئی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کر تا رہے گا۔مائیکروسافٹ اپنے فنانس اینڈ آپریشنز اور کیمپس مینجمنٹ حل کی ضروریات کیلئے مائیکروسافٹ ڈائنامکس 365پلیٹ فارم کو اپنانے کے لئے یونیورسٹیوں کو مشاورت فراہم کریگاجو یونیورسٹیوں، کالجوں کو انکے بنیادی انتظامی اور آئی ٹی افعال کو اگلی نسل میں منتقل کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.