کولمبو (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) سری لنکا نے برقعوں پر پابندی لگانے اور 1000 سے زائد اسلامی اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔ سری لنکا نے اسے قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ سری لنکا برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرے گا اور تازہ ترین اقدامات میں ملک کی اقلیتی مسلم آبادی کے ایک ہزار سے زائد اسلامی اسکولز بند کردے گا۔
برقعہ ایک اسلامی لباس ہے۔ مسلمان خواتین کو اسلام نے پردے کا حکم دیا ہے مسلمان خواتین برقع پہنا کرتی ہیں جو چہرہ سمیت پورے جسم کو ڈھانپ لیتا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاع میں شائع ہونے خبروں کے مطابق سری لنکا کے وزیر سلامتی ، سیرت ویرسیکرا نے جمعہ کے روز "قومی سلامتی" کی بنیاد پر برقعوں پر پابندی عائد کرنے کے ایک مسودے پر کابینہ کی منظوری کے لئے دستخط کردیا۔
انہوں نے ہفتہ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا ، "ہمارے ابتدائی ایام میں مسلمان خواتین اور لڑکیاں کبھی برقع نہیں پہنتی تھیں۔یہ مذہبی انتہا پسندی کی علامت ہے جو حال ہی میں سامنے آئی ہے۔ ہم یقینی طور پر اس پر پابندی عائد کرنے والے ہیں۔"
ویرسیکرا نے کہا کہ حکومت ایک ہزار سے زائد مدرسوں اسلامی اسکولوں پر پابندی عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بارے میں وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قومی تعلیی پالیسی کو دھچکا لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ، "کوئی بھی اسکول کھول کر جو دل میں آئے نہیں سکھا سکتا۔"
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.