بینک الفلاح نے سستے گھروں کی فراہمی اور فروغ کے لئےپاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی (پی ایم آر سی) سے معاہدہ کرلیا
کراچی: پاکستان مارگیج ری فنانس کمپنی (پی ایم آر سی)بطور ٹرسٹی اور اسکے ذیلی مالیاتی اداروں (پی ایف آئی) بشمول بینک الفلاح نے حکومت پاکستان کے ذریعہ قائم کردہ کم لاگت ہاؤسنگ کے لئے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹس کے ساتھ کریڈٹ گارنٹی معاہدوں پر اشتراک قائم کرکے ملک میں سستی ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی اور فروغ کے لئے معاہدوں پر دستخط کیے۔
کراچی میں ایف ٹی سی بلڈنگ میں پی ایم آر سی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈاور دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ معاہدوں پر دستخط ہوئے، جس کے ذریعے ان اداروں کو کم آمدنی والے ہاؤسنگ فنانس میں رسک کورکی سہولت میسر ہوگی۔ سونیری بینک لمیٹڈ نے پی ایم آر سی کے ساتھ اپنے ہاؤسنگ پورٹ فولیو میں اضافہ کے لیے پی ایم آر سی سے ری فنانسنگ سہولت حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کیا۔ ان اقدامات سے بینکوں کو جزوی طور پر دیئے جانے والے کریڈٹ رسک کو جزوی طور پر ختم کرنے اور بالخصوص کم آمدنی والے افراد کوہاؤسنگ فنانس کی سستی سہولیات مہیا کرنے کا موقع ملے گا۔
پی ایف آئی کی نمائندگی ان کے صدور مسٹر عارف عثمانی - سی ای او این بی پی، مسٹر شہزاد دادا - سی ای او یو بی ایل، مسٹر عاطف باجوہ - سی ای او بی اے ایف ایل، جناب جنید احمد - سی ای او ڈی آئی بی پی ایل اور مسٹر محتشم احمد - سی ای او ایس بی ایل نے کی۔
پی ایم آر سی کے ایم ڈی اور سی ای او مدثر ایچ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ واقعتاً پی ایم آر سی اور تمام ذیلی مالیاتی اداروں کے لئے قابل فخر لمحہ ہے، کیونکہ ہم ملک میں سستی رہائش کی ترقی کے لئے مالیاتی اداروں کے مابین باہمی رابطے کی اہمیت وضرورت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ خاص طور پر، کریڈٹ گارنٹی، حکومت پاکستان کے وڑن یعنی کم آمدنی والے مکانات کے فروغ اور سستے مکانوں کو شرمندہِ تعبیر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
اس تقریب کی صدارت کرتے ہوئے محترمہ سیما کامل، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے اس اہم اقدام پر پی ایم آر سی اور پی ایف آئی کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اقدام بہت سے کم آمدنی والے افراد کے گھر بنانے کے خوابوں کو سچ کرنے میں صرف ایک قدم نہیں ہے بلکہ نظاروں کو حقیقت میں بدلنے کی اپنی مثال آپ ہوگا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.