MrJazsohanisharma

حیرت انگیز طریقے سے سونا سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے طریقہ دیکھ کر آپ کا بھی سر چکرائے گا: پڑھیئے

حیرت انگیز طریقے سے سونا سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑے گئے طریقہ دیکھ کر آپ کا بھی سر چکرائے گا: پڑھیئے

چنائی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ایئرپورٹ پر دو ایسے افراد پکڑے گئے جو حیرت انگیز طریقے سے سونا اسمگل کرنا چاہ رہے تھے لیکن ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس حکام نے ایک کارروائی میں وگ کے نیچے انوکھے طریقے سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گرفتار اسمگلرز اکبر علی اور زبیر حسین دبئی سے آنے والی ایک پرواز سے چنائی ایئر پورٹ پر اترے تھے، انھوں نے عجیب طرح سے سروں پر رکھے وگ کے نیچے سونا چھپایا ہوا تھا۔

چنائی: بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ایئرپورٹ پر دو ایسے افراد پکڑے گئے جو حیرت انگیز طریقے سے سونا اسمگل کرنا چاہ رہے تھے لیکن ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس حکام نے ایک کارروائی میں وگ کے نیچے انوکھے طریقے سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گرفتار اسمگلرز اکبر علی اور زبیر حسین دبئی سے آنے والی ایک پرواز سے چنائی ایئر پورٹ پر اترے تھے، انھوں نے عجیب طرح سے سروں پر رکھے وگ کے نیچے سونا چھپایا ہوا تھا۔

معلوم ہوا کہ کھوپڑی کے درمیان میں کرائی گئی ٹنڈ میں انھوں نے ایک دھات میں سونا رکھ کر کھوپڑی سے چپکایا ہوا تھا، اور اس کے اوپر وگ جمائی ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سونا قیمتی دھات میں لپیٹا گیا تھا تاکہ یہ بالوں کے نیچے فٹ ہو جائے، اور سونا پیسٹ کی صورت میں تھا، ایک اسمگلر نے ہوائی اڈے کے حکام کو راضی کرنے کی کوشش میں اپنے کچھ بال بھی منڈوائے تھے۔

تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ بال جعلی تھے اور جب وگ ہٹا دیے گئے تو ان کے نیچے سونا موجود تھا۔

چنائی ایئرپورٹ پر اسی پرواز سے آنے والے ایک اور مسافر بالو گنیسن سے بھی حکام نے 622 گرام سونا برآمد کیا جو اس نے پیٹ میں چھپایا ہوا تھا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post