پبلک میں غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر لاہور یونیورسٹی نے لڑکی اور لڑکے کو یونیورسٹی بدر کر دیا

پبلک میں غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر لاہور یونیورسٹی نے لڑکی اور لڑکے کو یونیورسٹی بدر کر دیا



لاہور (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک)     پبلک میں غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے پر لاہور یونیورسٹی نے لڑکی اور لڑکے کو بے دخل کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا تھا۔ یونیورسٹی نے دونوں افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لڑکی اور لڑکے دونوں کو یونیورسٹی نے نکال دیا۔  غیر اخلاقی 'پروپوزل' کی فوٹیج وائرل ہونے پر لاہور یونیورسٹی کے دو طلبا کو بے دخل کردیا  ہے۔ 


ویڈیو میں دونوں پبلک کے سامنے بغل گیر ہورہے ہیں اور گھٹنے  جھکائے ہوئے ،  لڑکی لڑکے کو پروپوز کرتی ہے بعد میں دونوں دیر تک بغل گیر ہوئے رہتے ہیں ،  یونیورسٹی نے درست فیصلہ کرتے ہوئے دونوں  طالب علموں  کا داخلہ معطل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس پروپوزل کی ویڈیو نے لاہور یونیورسٹی میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ یونیورسٹی نے جمعہ کے روز ایک خط جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ انضباطی کمیٹی نے طلبہ کو یونیورسٹی بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "خصوصی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 12-3-22021 کو صبح ساڑھے 10 بجے دفتر آف ریکٹر میں منعقد ہوا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں طلبا "جامع بدتمیزی اور یونیورسٹی کے قواعد کی خلاف ورزی میں ملوث ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انھیں کمیٹی کے سامنے طلب کیا گیا لیکن "پیش ہونے میں ناکام رہے"۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کیمپس میں عمومی نظم و ضبط اور ضابطہ اخلاق کی دفعہ 9 کی پیروی میں ، کمیٹی نے دونوں طلبا کو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور "ضابطہ اخلاق کی سنگین پامالی" پر  یونیورسٹی بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں ، سیکشن 16 کے مطابق انہیں لاہور یونیورسٹی اور اس کے تمام ذیلی کیمپس کے احاطے میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔
Previous Post Next Post