کتاب ’پنک شوز اور جلباب‘ عالمی سطح پر شائع کر دی گئی

کتاب ’پنک شوز اور جلباب‘ عالمی سطح پر شائع کر دی گئی

کراچی :   عالمی شہرت یافتہ مصنف اور فنکار کِرن شاہ نے اپنی منفرد کتاب  ’پنک شوز اور جلباب۔ناٹ یوئر ایوریج حجاب گائیڈ‘  ’پیشن پرینیور‘  پبلشنگ ہاوس کے تعاون سے شائع کر دی ہے۔ یہ کتاب آن لائن پبلشنگ پلیٹ فارمز  پر بھی دستیاب ہے۔ یہ کتاب منفرد انداز میں ان خواتین کی رہنمائی کرتی ہے جو حجاب کرنا چاہتی ہیں یا اس کا آغاز کیا ہے۔ اس کتاب میں مصنفہ نے اپنے ذاتی تجربات کے ذریعے قارئین کو اپنی روایات کا احترام کرنے  اور اعتماد کے ساتھ حجابی زندگی بسر کرنے کے طریقوں  سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

مصنفہ کِرن شاہ نے 25سال کی عمر میں حجاب کرنا شروع کیا اور اس فیصلے کے بعد انہیں معاشرے میں اپنی جگہ بنانے کیلئے کافی زیادہ جد و جہد کرنا پڑی تھی۔ کِرن شاہ مصنفہ ہونے کے ساتھ ساتھ ومین ایمپاورمنٹ کوچ،  نیورو لنگویسٹکس پروگرامنگ ایکسپرٹ اور کاپوریٹ ٹرینر  اور مصورہ بھی ہیں، کئی ملکوں میں اپنے فن پاروں کی نمائش کرچکی ہیں، جن میں ن بارسلونا، ماسکو، جارجیا، دبئی اور پیرس کا کیروسل ڈی لور شامل ہیں۔ انہوں نے کتاب میں نہایت ہلکے پھلکے انداز کے ساتھ اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ کیسے ان کے سادہ لباس نے بھی انہیں اپنے خواب پورے کرنے سے نہیں روکا۔ 

یہ کتاب دنیا بھر میں انگرام اسپارک ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کے تعاون سے  شائع کر دی گئی ہے۔ یہ  نیٹ ورک یورپ، امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرق وسطٰی میں کتاب کی مانگ کے حساب سے اس کی اشاعت کے ذمے دار ہے۔ اس کتاب کا آن لائن ایڈیشن  مڈل ایسٹ میں ایمازون، کِنڈل، بارنس اینڈ نوبلز اور ایپل بکس سمیت25سے زیادہ آن لائن بک اسٹورز جبکہ پاکستان میں لیبرٹی اور دعویٰ  بک اسٹورز پر دستیاب ہے 

Previous Post Next Post