کووڈ۔19کے بحران نے عالمی صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے، عالمی برادری پائیدار معاشی بحالی پر توجہ دے،عالمی مالیاتی فنڈ
اسلام آباد (اے پی پی) مختلف مشکلات کی وجہ سے دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔کووڈ۔19 کے بحران نے صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے ۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ رواں سال صدی کے آغاز پر ہی کورونا وائرس کی عالمی وبا نے بین الاقوامی صورتحال کو یکسر بدل کررکھ دیا ہے جس کی وجہ سے معاشی بحالی و ترقی کی عالمی صورتحال کے بارے میں غیر یقینی کی سی کیفیت ہے۔
عالمی ادارہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے دنیا بھر میں رحجانات تبدیل ہوتے ہیں اور عالمی برادری وبا کے تناظر میں ڈیجیٹلائزیشن سے استفادہ ، بڑھتی عدم مساوات کے مسائل کے خاتمہ اور موسمیاتی تبدیلیوں پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ سب سے پہلے کووڈ۔19 سے انسانی جانوں کے تحفظ اور ان کے کاروباروں کو بچانے پر توجہ دے اس کے بعد پائیدار معاشی بحالی پر توجہ دے۔
