میزان بینک میں سی ایف اے انسٹیٹیوٹ ریسرچ چیلنج 2020-21کے فائنل کا انعقاد!

میزان بینک میں سی ایف اے انسٹیٹیوٹ ریسرچ چیلنج 2020-21کے فائنل کا انعقاد!

کراچی: پاکستان کے ممتاز اسلامی بینک میزان بینک نے میزان ہاؤس میں سی ایف اے انسٹیٹیوٹ ریسرچ چیلنج 2020-21 کے پاکستان فائنل کا انعقاد کیا۔ کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ(KSBL)  نے پہلی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس سال چیلنج میں میزان بینک کا انتخاب بطورسبجیکٹ کمپنی کے طورپر ہوا تھا۔چیلنج میں پہلی 5پوزیشن حاصل ہونے والی ٹیموں کوکیش انعامات دیئے گئے جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیم کو موقع دیا گیا کہ وہ بینک کی مینجمنٹ کو اپنی ایکویٹی ریسرچ پیش کریں۔ 

سی ایف سے انسٹیٹیوٹ ریسرچ چیلنج سی ایف اے انسٹیٹیو ٹ کے ذریعہ ایک سالانہ عالمی مقابلہ ہے جو یونیورسٹی کے طلباء کو مالیاتی تجزیہ اور پیشہ ورانہ اخلاقی تربیت فراہم کرتاہے۔ اس مقابلہ میں شرکا 3سے 5ٹیموں کی صورت میں حصہ لیتے ہیں اور تفویض کردہ لسٹڈ کمپنی کا گہرائی سے تجزیہ کرتے ہیں تاکہ طلباء کواپنے متعلقہ شعبوں میں بطور تحقیقی تجزیہ کار فرائض انجام دینے کیلئے عملی طورپر یہاں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہو۔ ٹیموں کا انتخاب ان کے تجزیاتی، تشخیص، رپورٹ رائٹنگ اور پریذینٹیشن اسکلز کی بنیاد پر کیا جاتاہے۔ 

اس سال ملک بھر کی 16یونیورسٹیوں کی 19ٹیموں نے مقامی چیلنج میں حصہ لیا اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)،  انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM)، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ(KSBL)  اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی (SIBAU) سمیت ٹاپ 5ٹیموں نے اس مقابلے کی بطور سبجیکٹ کمپنی میزان بینک کے بارے میں اپنا ایکویٹی تجزیہ پیش کیا۔ 

اس موقع پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ اور ججوں کے سامنے اپنے تجزیہ کا دفاع کرنے پر طلباء کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

اس موقع پر سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے صدر محمد عاصم نے کہا فیکلٹی ایڈوائزرز، مینٹرز،گریڈر ز اور ججوں سمیت 40سے زائد فنانس اور انوسٹمنٹ پروفیشنلزنے اس مقابلہ کیلئے اپنی سپورٹ فراہم کی جوکہ انڈسٹری کے مستقبل کے لیڈرز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ میں سرمایہ کاری ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم