موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم اور بہترین مالیاتی نتائج ، آمدن میں 70 فیصد اضافہ

موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم اور بہترین مالیاتی نتائج ، آمدن میں 70 فیصد اضافہ 



اسلام آباد:  پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے سال 2021 کی اپنے پہلی سہ ماہی مالیاتی اعداد و شمار میں مستحکم اور متاثرکن مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں ایم ایم بی ایل کے نیٹ ریونیو میں 70 فیصد کا اضافہ جبکہ منافع قبل از ٹیکس میں 1390فیصد کا اضافہ سامنے آیا۔ 

بینک نے سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں مثبت کارکردگی کا تسلسل رکھتے ہوئے 31 مارچ 2021 کو اختتام پذیر ہونے والی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے شاندار مالیاتی نتائج پیش کئے۔ کرونا وائرس کے باعث ملک میں خراب معاشی صورتحال کے باوجود بینک کا مجموعی ریونیو 2.295 ارب روپے اور نیٹ ریونیو 1.884 ارب روپے ہوگیا جبکہ بینک کا منافع قبل از ٹیکس بڑھ کر 49کروڑ روپے ہوگیا۔ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ایم ایم بی ایل کا گراس لون پورٹ فولیو 27.4 ارب روپے ہوگیا جبکہ ڈیپازٹس پورٹ فولیو 48.8 ارب روپے پر موجود ہے۔ 

اس شاندار کارکردگی پر چیف فنانشل اینڈ ڈیجیٹل آفیسر ایم ایم بی ایل سردار محمد ابوبکر نے کہا، "اپنی ڈیجیٹل اور بنیادی مائیکروفنانس کی مالیاتی خدمات کے ذریعے ہم پاکستان کے مالیاتی خدمات کے منظرنامے کو جدید انداز سے تبدیل کرنے کے سفر پر گامزن ہیں۔ سال 2021کی پہلی سہ ماہی کی مالی کارکردگی میں سال 2020کی چوتھی سہ ماہی کی مستحکم کارکردگی کے ساتھ تسلسل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری توجہ اپنے صارفین، پورٹ فولیو کے پھیلاؤ اور مستحکم شیئر ہولڈرزکے فروغ پر مرکوز ہے۔ ہم پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو جدید مصنوعات اور خدمات کے ذریعے بینکنگ کے بہترین استعمال کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ "

موبی لنک مائیکروفنانس بینک پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک ہے جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگی جڑی ہے، یہ ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلا ہوا ہے اور بالخصوص مالی سہولیات سے محروم خواتین کو مالیاتی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اپنی بنیادی مائیکروفنانسنگ خدمات  کے ساتھ ایم ایم بی ایل نے کاروباری افراد، گھریلو افراد اور چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں بشمول دیہی علاقوں میں نچلی سطح پر کام کرنے والے افراد کے لئے خصوصی مصنوعات اور خدمات متعارف کرائی ہیں۔ یہ مصنوعات اور خدمات تیزرفتاری اور پریشانی سے محفوظ کاروباری افعال میں سہولت فراہم کرتی ہیں اور صارفین کی سماجی و معاشی دیکھ بھال میں مالی انتخاب میں زیادہ وسیع کنٹرول کی سہولت مہیا کرتی ہیں۔ بینک نے پاکستان کے اندر حال ہی میں اپنے کامیاب آپریشنز کے 9 سال مکمل کئے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم