کوئی بغیر رزلٹ پروموٹ نہیں ہوگا، امتحانات 20 جن سے ہونگے، گرمیوں کی چھٹیاں کم کی جائیں گی
اسلام آباد ، (ویب ڈیسک ) وزارت تعلیم نے رواں سال 20 جون کے بعد ملک بھر میں امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور گرمیوں کی چھٹیاں محدود تعداد میں کی جائیں گی۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں اجلاس وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔
فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کئے جائیں گے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ محدود تعداد میں ہوں گی جبکہ اس سال کسی کو بھی بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائیگا۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لئے جائیں گے رزلٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں جامعات پرویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔ کراچی ضلعی وسطی میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ س
مارٹ لاک ڈاؤن 6 جون تک گلبرگ‘ نارتھ کراچی‘ لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت سمیت 5 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی بنگلہ دیش سری لنکا اور نیپال بھی شامل ہیں۔ نوجوان بیٹے کے بعد باپ کو بھی کرونا کی لہر نے نگل لیا۔