چترال ارندو میں گاڑی کھائی میں جاگری ، ایک شخص جان بحق اور 3 زخمی

چترال ارندو میں گاڑی کھائی میں جاگری ، ایک شخص جان بحق اور 3 زخمی   



چترال (ویب ڈیسک)  چترال کے  ارنڈو کے علاقے میں جنگل سے لکڑی لے جانے والی گاڑی اتوار کی سہ پہر کو کھائی میں  جا گری جس کے باعث ایک شخص کی جان بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
چترال پولیس کے مطابق کہ ایک  شخص محمد نادر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمیوں میں موسیٰ ، محی الدین اور میر احمد شامل ہیں جنہیں سول اسپتال دروش منتقل کیا گیا ہے۔  انہوں نے حادثے کا ذمہ دار گاڑی کے اوور لوڈنگ کو قرار دیا جس کی وجہ سے یہ تنگ سڑک کا رخ موڑتے ہوئے قابو سے باہر ہوگئی۔

 ادھر چترال پولیس نے ارنندو میں ایک شخص کے قتل میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شبیر اور اس کے دو ساتھیوں نے دو روز قبل مبینہ طور پر دیہاتی عبدالوہاب کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا اور وہ روپوش ہوگئے تھے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post