چترال تریچ میں دو لڑکیوں نے خود کشی کرلی، گزشتہ روز سنوغر میں نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کردیا تھا
چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) چترال میں خود کشیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ روز چترال کے علاقے سنوغر میں ایک 29 سالہ نوجوان نے چھری سے زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔ آج اس سے بھی بڑی خبر آئی کہ چترال کے علاقے تریچ میں دو لڑکیوں نے خود کو دریا برد کردیا۔ دونوں لڑکیاں دریا میں کود خود کشی کرلیں۔ اس کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں متوفیوں رخسانہ دختر غفار عمر 19 سال اور گلفام بی بی دختر سید احمد عمر 20 سال تھی۔ گلفام کی لاش نکالی جا چکی ہے جبکہ رخسانہ کی لاش نہ مل سکی ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔ ایک ہفتے میں تین واقعات وقوع پذیر ہوئے ہیں۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.