انتقال پر ملال :-حالیہ دنوں میں چترال دو اہم شخصیات سے محروم ہوگیا۔


انتقال پر ملال :-حالیہ دنوں میں  چترال دو اہم شخصیات سے محروم ہوگیا۔  

چترال کے مشہور معروف ادیب  اور شاعر  صادق اللہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے دار فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم کی عمر 62 برس تھی۔ وہ دو سال قبل محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ وہ انجمن ترقی کھوار  چترال کے سینئر نائب صدر  بھی تھے۔ صادق صاحب نے کئی نظم و نثر کی کئی کتابیں بھی تحریر کئے ہوئے ہیں۔   مرحوم کو  چترال کے گاؤں سنگور  میں سپرد خاک کیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ میں  ادب اور سول سوسائٹی کے 

افراد کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی عبدل اکبر ، ممبر صوبائی اسمبلی ہدایت الرحمن نے بھی شرکت کی۔ 
ایک اور اہم شخصیت اور معاشیات کے ماہر ڈاکٹر میرکلان شاہ بھی حال ہی میں پشاور میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کا تعلق چترال کی وادی ، وادی کھوت سے تھا۔ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے۔ جو جان لیوا ثابت ہوا۔  ان کی اہلیہ بھی گزشتہ ماہ اسی مرض  کی وجہ انتقال کرگئیں تھیں۔ میرکلان  ایگری کلچرل  یونیورسٹی  پشاور  میں انسٹیٹیوٹ آف ریلیٹڈ سٹڈیز  کے ڈائریکٹر کے طور  انجام دیتے تھے اور 2 سال قبل سبکدوش ہوئے تھے۔ 




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم