MrJazsohanisharma

آسمانی بجلی گرنے سے ایف سی کا سپاہی شہید ، سپاہی خلیل کا تعلق چترال سے تھا

آسمانی بجلی  گرنے سے  ایف سی کا سپاہی شہید ، سپاہی خلیل کا تعلق چترال سے تھا 


خیبر ( نیوز ڈیسک )   ضلع خیبر کے سب ڈویژن لنڈی کوتل کے سرحدی علاقے لوئی شیل مین میں آسمانی بجلی گرنے اور گرج چمک کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی)  کا ایک فوجی    شہید ہوگیا۔ 
ایف سی ذرائع کے مطابق ، شہید ہونے والے سپاہی کی شناخت 213 ونگ کے خلیل چترالی کے نام سے ہوئی ہے ، ایف سی کا تیراہ رائفل پہاڑی چوٹی پر واقع 3737 چیک پوسٹ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا ، جس وقت اس سے آسمانی بجلی ٹکرا گیا ، جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ اہلکار کو بتایا گیا کہ واقعے کے فورا بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر منتقل ہوگئے اور لاش کو میڈیکل  اور رسمی کاروائی کے لئے فوجی اسپتال منتقل کردیا۔ بعدازاں ان کی میت کو تدفین کے لئے ان کے آبائی گاؤں چترال پہنچایا گیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post