مارشل آرٹس اسکول میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک، 16 زخمی

 مارشل آرٹس اسکول میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک، 16 زخمی 



(ویب ڈیسک)   میڈیا رپورٹس کےمطابق جمعہ کے روز سینٹرل چین کے ایک مارشل آرٹس اسکول میں آگ بھڑک اٹھی جس نے اسکول کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا  اور اس حادثے میں اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 16 سے زائد زخمی ہیں۔ میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر تربیت حاصل کرنے والے طلبہ شامل ہیں جن کی عمریں 7 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق ریسکیو اداروں نے آگ پر قابو پالیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم کی جارہی ہیں تاہم فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہناہےکہ حادثے کے وقت اسکول میں 34 بورڈنگ طلبہ موجود تھے جن میں سے کئی طلبہ کو باہر نکالا گیا اور زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔   حادثے کے بعد پولیس نے اسکول کے مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

سرکاری اہلکاروں کے مطابق ، بیجنگ توتیاؤ نیوز کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ لگنے کے وقت احاطے میں بورڈنگ 34 طلباء موجود تھے۔ زخمیوں میں سے چار کو شدید چوٹیں لگیں تھیں ، انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں ایک ڈاکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ انھیں بچانے کے لئے "ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں"۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو تصدیق کی کہ اسکول زینکسنگ مارشل آرٹس سینٹر تھا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post