دنیا کا واحد شخص جو 39 بیویوں کا شوہر اور 94 بچوں کا باپ تھا، 76 سال کی عمر میں فوت ہوگیا

دنیا  کا  واحد شخص  جو 39 بیویوں  کا شوہر اور 94 بچوں  کا باپ  تھا،   76 سال کی عمر میں فوت ہوگیا



بھارت (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک)   دنیا  میں واحد شخص  جو 39 بیویوں  کا شوہر اور 94 بچوں  کا باپ  تھا،   76 سال کی عمر میں فوت ہوگیا ہے۔  مقامی میڈیا کے مطابق ، مجموعی طور پر 167 ارکان کے ساتھ ، یہ خاندان دنیا کا سب سے بڑا ہے۔   پوتے پوتوں کو شامل کرکے ، جن میں سے  سب سے بڑےزیونا کی عمر کی 33 سالہ ہے۔ زیونا نے اپنی پہلی بیوی سے اس وقت شادی کی جب وہ 17 سال کا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک ہی سال میں 10 بیویاں بیاہ لیں۔

زیونا چنا  کی آبائی ریاست کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ایک ایسے شخص کی   مو ت ہوئی ہے جس کی 39 بیویاں اور 94 بچے تھے ، اور  یہ دنیا کا سب سے بڑے  گھرانا تھا ، ان کی موت شمال مشرقی ہندوستان میں ہوئی ہے۔

 زیونا، چنا نامی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ا اپنے گھر والوں کے ساتھ میزورم کے ایک دور دراز گاؤں باکتاؤنگ میں تقریبا 100 کمروں کے ساتھ ایک وسیع و عریض چار منزلہ گلابی ڈھانچے  والی عمارت میں رہائش پزیر تھے  ، اس انوکھے پن کی وجہ سے یہ علاقہ خاص طور سے زیونا کا گھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔  چنا نامی اس فرقہ کی بنیاد 1942 میں زیونا کے والد نے رکھی تھی اور سیکڑوں خاندانوں کی رکنیت حاصل ہے۔  یہ ایک عیسائی قبیلہ ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post