دنیا کا مہنگہ ترین آم 4 لاکھ روپے کلو ، حفاظت کے لئے کتے اور سیکیوریٹی گارڈز تعینات

دنیا کا مہنگہ ترین آم 4 لاکھ روپے کلو ، حفاظت کے لئے کتے اور سیکیوریٹی گارڈز تعینات


 مدھیا پردیش، بھارت (ویب ڈیسک) میازاکی آم - دنیا کا سب سے مہنگا آم ہے۔  بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبلپور میں ایک جوڑی نے دنیا کے مہنگے ترین آم کی رکھوالی کیلئے 9 کتے اور تین سکیورٹی گارڈز تعینات کر دئیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘میازاکی مینگو’ نامی آم کی قسم کا شمار دنیا کے مہنگے ترین آموں میں ہوتا ہے ۔ سنلکپ پریہار نامی کسان کے مطابق چار سال قبل ہم چنئی میں کھوپرے کی نایاب قسم کی تلاش میں نکلے تھے اس دوران ہمارے ایک ساتھی نے نایاب قسم کے آم سے متعلق بتایا۔ پریہار نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال ہمارے آم کے باغات میں سے کافی پھل چوری ہوئے تھے ۔ اس لیے ہم نے اس کی سکیورٹی کیلئے تین لوکل اور چھ جرمن شیفرڈ کتے رکھ لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاحال ہم نے آموں کی فروخت شروع نہیں کی تاہم ایک خریدار نے ہمیں ایک آم کے 21 ہزار روپے دینے کی آفر کی ہے لیکن ابھی اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post