پاکستان کے ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ پلیٹ فارم میں بڑی سرمایہ کاری ، پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی پلانیٹ این میں 50کروڑ کی سرمایہ کاری کریگی

پاکستان کے ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ پلیٹ فارم میں بڑی سرمایہ کاری ، پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی پلانیٹ این میں 50کروڑ کی سرمایہ کاری کریگی



کراچی: پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی (پرائیوٹ) لمیٹڈ نے پلانیٹ این (Planet N)پرائیوٹ لمیٹڈ میں 500ملین روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کے ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ پلیٹ فارم میں کسی بھی مقامی مالیاتی ادارے کی جانب سے کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کے بورڈ نے پچھلے سال دسمبرمیں  اس سرمایہ کاری کی منظوری تھی۔سرمایہ کاری سے پلانیٹ این کو نہ صرف اپنی سرگرمیوں کوبڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ دوسرے سرمایہ کاروں کو بھی ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ کو فروغ اور تقویت دینے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ترغیت دے گی۔ 

واضح رہے کہ 107ارب سے زائدکے مجموعی اثاثوں اور 37ارب روپے سے زائد ایکیوٹی کے ساتھ پاک کویت ملک میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی فنانسنگ سرگرمیوں میں مصروف پاکستان میں سب سے اہم براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہے جس کو 1979میں حکومتِ پاکستان اور کویت کے مابین مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کیا گیا تھا جو AAAکریڈٹ ریٹنگ رکھنے والا مالیاتی ادارہ ہے۔

PLANET N نے TAPAD TV, Dawaai.pk, PublisEx,Tez Financial Services, Datalift, PiePie, Kashat, Jinglepayجیسے اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کرکھی ہے۔ پاکستان، متحدہ عرب امارات، مصر، سنگاپور اور امریکہ سمیت مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے اس ادارے کے پورٹ فولیومیں 30سے زائد کمپنیاں شامل ہیں جو مالیاتی شمولیت، فنٹیک، ڈیجیٹل میڈیا، ڈیٹا سائنس اورمصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہیں۔

اس موقع پر پاک کویت انوسٹمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر مبشر مقبول نے اس سرمایہ کاری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ ملک کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے اور معیشت کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرے۔جس سے دیگر مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں، خاندانی کاروباری اداروں اور سرمایہ کار کمپنیوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب حاصل ہو۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان کاروباری افراد بڑی تعداد میں پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کی اس سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اس موقع پر پلانیٹ این کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم حسین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ نوجوان کاروباری افراد کو جدید خیالات سے مدد لینے کیلئے مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ان کی ابتدائی سرمایہ کاری نے نمایاں فائدہ حاصل کیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کو ایکیوٹی شراکت دار کی حیثیت سے شامل کرنے سے مقامی سرمایہ کار وں اور ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری میں ان کے نقطہ نظر میں بڑی تبدیلی پیدا ہوگی۔ 

اس موقع پر تقریب کے مہانِ خصوصی میزان بینک کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مقامی ایف ڈی آئی کی جانب سے ایک ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ کمپنی اپنی نوعیت کی یہ واحد سرمایہ کاری ہے جس میں دیگر مالیاتی اداروں کے ذریعہ مزید سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جارہی ہے جو پاکستان میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کیلئے مدد گار ثابت ہوگی۔
اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام، پاک لیبیا ہولڈنگ لمیٹڈ کے ایم ڈی خرم حسین سمیت پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی اور پلانیٹ این کی سینئر مینجمنٹ کے علاوہ عارف حبیب لمیٹڈ کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی جو اس تاریخی سودے کیلئے مالیاتی مشیر کی حیثیت سے کام کررہی ہے۔

پلانیٹ این کی بنیاد ندیم حسین نے 2016میں رکھی تھی۔ ترقی پر مبنی ہائی ٹیک کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے وژن کے ساتھ ندیم حسین ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے بانی اور سابق صدر ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post