چھت گرنے کے ایک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، کل 11 جانیں گئیں
اوکاڑہ ( ویب ڈیسک 1 جون 2021) چھت گرنے کے ایک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، تیز بارش اور آندھی سے مختلف علاقوں میں کل 11 افراد جان بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں تین بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اوکاڑہ کے نواح میں ایک مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی طارق آباد میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک گھر میں موجود تین خواتین اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ملبہ ہٹاکر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔جبکہ صوبہ پنجاب میں مختلف علاقوں میں حادثات سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، اوکاڑہ میں آٹھ، حویلی لکھا میں 2 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ حویلی لکھا کی نواحی بستی مولیا چشتی میں شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.