چترال میں گزشتہ 6 دنوں میں خودکشی کا تیسرا واقعہ ، ایک شخص نے دریا میں چھلانگ لگا دی
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک 14 جون 2021) چترال میں خودکشیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ گزشتہ 5 دنوں میں ایک اور خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک 30 سالہ شخص جمعہ کے دن کے اوسیک پل سے دریا میں کود کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چترال ، سنوغر میں ایک اور نوجوان کی خودکشی ، نوجوان کی عمر 17 سال تھی، متوفی کی والدہ نے بھی خودکشی کرلی تھی
ریسکیو 1222 ذرائع نے بتایا کہ مقتول ، شجاع ولد فیض محمد ، دروش کے علاقے ایلین ڈپ کا رہائشی تھا۔ وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ اس کے غوطہ خوروں نے لاش کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
چترال میں ایک ہفتہ سے بھی کم عرصے میں یہ خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے۔ 9 جون کو بالائی چترال کے سونوگور میں ایک نوعمر لڑکے نے ندی میں کود کر خود کو ہلاک کردیا۔ 6 جون کو اپر چترال کے اوئی میں ایک شادی شدہ عورت نے بھی ندی میں کود کر خودکشی کرلی تھی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.