پاکستانی آئی ٹی ماہر بہن اور بھائی نے فیس بک کی متبادل ایپ تیار کر لی : تفصیل جانیں

پاکستانی آئی ٹی ماہر بہن اور بھائی نے  فیس بک کی متبادل ایپ تیار کر لی : تفصیل جانیں 



کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی آئی ٹی ماہر بہن اور بھائی نے  فیس بک کی متبادل ایپ تیار کر لی ہے۔ ایپ ایک ایسے وقت میں تیار کرلی گئی ہے جب فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہوں اور  اپنے مظلوم بھائیوں سے ہمدردی پر مبنی پوسٹ فیس بک اور دیگر یہودی ایپس ڈیلیٹ کر دیتی ہیں۔  اس کے توڑ کے طور پر نوجوان پاکستانی بہن بھائی قمرالنساء اور طلعت محمود نے نئی ایپ پیش کرکے تاریخ رقم کر دی۔ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نوجوان بہن بھائی طلعت محمود اور قمرالنساء نے فیس بک کو ٹکر دینے کیلئے پاکستان کا اپنا اور دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا دیا۔

فیس بُک فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف مسلمانوں کی آواز دبا رہا ہے اور اسرائیلی مظالم کی حمایت کر رہا ہے اور ایسا ہی وہ بھارت و کشمیر کے معاملے پر کر رہا ہے  اس صورتحال کے پیش نظر بہن بھائی کی جوڑی نے اسرائیل اور فیس بُک کے خلاف جہاد شروع کر دیا اور "ومبر” (wimbur) کے نام سے پاکستان کا پہلا فیس بک کی طرز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا لیا۔

صارفین wimbur.com ویب سائٹ سے اس پلیٹ فارم کو استعمال بھی کر سکتے اور اس کی ایپ بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ بھی طلعت محمود اور قمرالنساء پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں پاکستان کے لیے بہت سی موبائل ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائی ہیں جبکہ کورونا وائرس ڈیٹیکٹر ایپلیکیشن بھی تیار کر لی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم