اسلام آباد(آن لائن) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مصر کے سفیر نے پاک فضائیہ ہیڈ کو ارٹر کا دورہ کیا جہا ں ان کا استقبال سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کیا ۔
اس موقع پر سفیر طارق محمد داہروگ نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان پہلے سے استوار پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.