لاسپور ، ہرچین کے عمائدین کا ہنگامی اجلاس ، غیر قانونی اور غیر مناسب جگہ پر پولیس چیک پوسٹ کی تعمیر کے خلاف قرارداد ڈی پی او کو بھیج دیا گیا
لاسپور ( نمائندہ ٹائمز آف چترال ( 24 جون کو ہرچین کے عمائیدیں کا ایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت سابق یونین کونسلر ومشہورسیاسی و سماجی شخصیت نگاہ بن شاہ منعقد ہوا، میٹینگ میں سماجی شخصیت سہروردی خان یفتالی، مشہور سماجی شخصیت محمد شریف خان اور سابق ممبر یونین کونسل لاسپور عدیراحمد خان کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ میٹینگ میں متفقہ قرار داد کے ذارئعے ضلعی انتظامیہ و ضلعی پولیس افیسر اپرچترال کو ایک متفقہ قرار داد ارسال کردیا گیا۔ قرداد میں عمائیدئں کا مطالبات کچھ اس طرح ہیں۔
سابق ممبر صوبائی اسملی جناب حاجی غلام محمد کی جانب سے ہرچین میں ایک ارام گاہ کے لئے فندز سے پبلک کی سہولت کے لٸے ایک ارام گاہ تعمیر کیاگیا ہے۔ یہ ارام گاہ عوام کی سہولت کے لئے مین شندور روڈ میں محکمہ ہیلتھ کی زمین میں تعمیر کیا گیا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے پولیس تھانہ ہرچین لاسپور اس عوامی ارام گاہ کے اوپر غیرقانونی قبضہ کرنے کی کوشش کررہاہے، جس کی وجہ سے عوامی سطح بھرپور مزمت کی جارہی ہے اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں یہ بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو چیک پوسٹ ہرچین میں لگایا گیا ہے وہ انتہائی نامناسب جگہ ہے، جہاں پولیس چیک پوسٹ لگایا گیا ہے وہاں پیدل چلنے والوں کے لئے کوئی دوسرا پیدل چلنےکے لئے متبادل راستہ نہیں ہے۔ پیدل والے خواتین و حظرات کو بھی اسی پولیس چیک پوسٹ سے ہی گزر کر جانا پڑ رہا ہے جوکہ خواتیں پرائویسی کے لئے انتہائی نا مناسب ہے۔ حکام سے چیک پوسٹ کو متبادل جگے میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گہا ہے۔
میٹینگ میں شراکاء کا تیسرا مطالبہ یہ تھا کہ ہرچیں لاسپور کا موجودہ تھانہ بھی غیر قانونی قبضہ کرکے پولیس سٹیشن میں تبدیل کیا گیا ہے۔ موجودہ غیرقانون تھانہ سٹیٹ کے دور میں ریسٹ ہاوس تھا، سیاحوں کا ادھر انا جانا رہتا تھا، وہ زمین ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو کا تھا جس کواب غیرقانونی طور پر پولیس سٹیشن کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔
عمائیدیں نے ڈپٹی کمشنر و ضلعی پولیس افیسر اپرچترال سے پرزور اپیل کی ہے، کہ ان تمام نکات کی مکمل انکوائری کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔ اور پولیس سٹیشن کو گاوں سے الگ مین روڈ پر کسی سرکاری زمیں میں منتقل کیاجائے۔
مطالبات پرعمل نہیں ہونے کی صورت میں عوام بھرپور احتجاج کرے گی۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.