ممبر کمپنیوں اور ایس ایم ایز کو بینکنگ اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے لاہور چیمبر اور موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور، 5 جون، 2021: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے لاہور چیمبر کی ممبر کمپنیوں، بالخصوص ایس ایم ای سیکٹر کی فنانسنگ سپورٹ اور بینکاری خدمات کی وسیع پیمانے پر فراہمی کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جبکہ لاہور چیمبر میں ایک ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا۔۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر غضنفر عظام نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے،لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور صنعتکاروں و تاجروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
غضنفرعظام نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی میں مدد ملے گی جن کا معاشی ترقی میں کردار بہت اہم ہے۔ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ڈیجیٹل بینکنگ سروسز مہیا کرنے والا بڑا ادارہ ہے جو چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کی معالی معاونت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشترکہ کاوشیں ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ فنانسنگ تک خاطر خواہ رسائی حاصل نہ ہونا ایس ایم ایز کی ترقی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 5.2ملین سے زائد ایس ایم ایز ہیں جن کا جی ڈی پی میں حصہ چالیس فیصد کے آس پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو دئیے جانے والے قرضوں کا صرف سات فیصد ایس ایم ایز کو ملتا ہے۔ میاں طارق مصباح نے امید ظاہر کی کہ موبی لینک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ جدت پسند انٹرپنیورز کو خصوصی طورپر سپورٹ کرے گا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر حمید خان نے کہا کہ لاہور چیمبر مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کا خیر مقدم کرتا ہے، اس سے لاہور چیمبر کی ممبر کمپنیوں کو بہت فائدہ ہوگا اوروہ ایک بڑے ڈیجیٹل بینک سے مالی خدمات حاصل کرسکیں گے۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.