چائینیز ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر امریکہ میں پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

چائینیز ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر امریکہ میں پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا




واشنگٹن: ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے چئینیز ایپلکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس کو ملک کے لیے خطرناک قرار دے کر پابندی عائد کردی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق دورہ حکومت میں اٹھایا گیا اقدام جوبائیڈن نے مسترد کردیا ہے، امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ چین نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانے کے فیصلے کو خوش آئند اور درست قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مستقبل میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کے لیے حکم نامہ جاری کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام ایپس کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرسکتی ہے۔ اور امریکہ کی جاسوسی کر سکتے ہیں۔  امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار میں آنے کے بعد چینی موبائل ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی عائد کرنے کی قانونی کارروائی روک دی تھی اور اب پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ دونوں کمپنیاں امریکا میں اپنا کاروبار جاری رکھ سکتی ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم