MrJazsohanisharma

جیریز ڈناٹا پاکستان میں فارما سیوٹیکل کارگو کے لئے جی ڈی پی سرٹیفکیشن حاصل کرلیا، پہلا ادارہ جس نے سرٹیفیکیشن حاصل کرلیا ہے

جیریز ڈناٹا پاکستان میں فارما سیوٹیکل کارگو کے لئے جی ڈی پی  سرٹیفکیشن حاصل کرلیا، پہلا ادارہ جس نے سرٹیفیکیشن حاصل کرلیا ہے


کراچ:۔ پاکستان میں صف اول کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرنے والے ادارہ جیریز ڈناٹا نے کراچی میں کمپنی کی جدید ترین سہولت گاہ میں قابل بھروسہ اور بحفاظت انداز سے فارما سیوٹیکل ہینڈلنگ کی خدمات پر گڈ ڈسٹری بیوشن پریکٹس (جی ڈی پی) سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہے۔ 

جی ڈی پی ایسا پروگرام ہے جس کے نظام میں ویئر ہاؤسز اور ڈسٹری بیوشن مراکز پر توجہ دی جاتی ہے جو ایسی مصنوعات کی اسٹوریج  اور ڈسٹری بیوشن کرتے ہیں جن میں دوائیاں یا فعال فارما سیوٹیکل اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ سخت معیارات قائم رکھنے کے ساتھ یہ اسکیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ معیاری مینجمنٹ سسٹمز کو پوری سپلائی چین میں مسلسل فعال رکھا جائے۔ 

جیریز ڈناٹا کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتہائی جدید کارگو سہولت گاہ میں درجہ حرارت سے منسلک حساس اشیاء کی ہینڈلنگ کرتا ہے اور پروڈکٹ کی ضرورت کے مطابق ہر کمرے میں درجہ حرارت کے آزادانہ متعین کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس سلسلے میں فارماسیوٹیکلز اور ویکسینز کو اتارنے اور چڑھانے پر توجہ دی جاتی ہے تاکہ درجہ حرارت کی کم سے کم تبدیلی کے فرق کے ساتھ انہیں تیزرفتاری سے مطلوبہ درجہ حرارت والی جگہ پر منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔ جیریز ڈناٹا کی ہینڈلنگ ٹیم اس طرح کے خصوصی سامان کی ہینڈلنگ کے لئے خصوصی مہارت بھی حاصل کرتی ہے۔ 

جیریز ڈناٹا کے وائس پریذیڈنٹ سید حارث رضا نے کہا، "ہمیں ایسے وقت پاکستان میں معروف جی ڈی پی سرٹیفکیشن کے حامل پہلے ہینڈلر بننے پر فخر ہے جب ویکسینز اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی بحفاظت اور تیزرفتاری سے نقل و حرکت بڑھ رہی ہے۔ اس اعزاز سے ان مصنوعات کی سخت ترین بین الاقوامی معیارات کے تحت نقل و حرکت سے ہماری مہارت ظاہر ہوتی ہے جس میں ہم صارفین کے لئے مصنوعات کی بین الاقوامی سطح کی حفاظت اور معیار فراہم کرتے ہیں۔ ہم اپنے آپریشنز میں ہر روز بہترین خدمات کی مسلسل فراہمی کے لئے انفراسٹرکچر اور سامان کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھتے ہیں۔" 

جیریز ڈناٹا نے سال 2019 میں کراچی میں جدید ترین کارگو سینٹر کا آغاز کیا۔ یہ سینٹر 72 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط ہونے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہے جن میں آٹومیٹڈ اسٹوریج اور ریٹریول سسٹم (اے ایس آر ایس) اور مٹیریل ہینڈلنگ سسٹم (ایم ایچ ایس) شامل ہیں جو درجہ حرارت سے متعلق اشیاء سمیت ہر طرح کے کارگو کی موثر اور باحفاظت ہینڈلنگ اور اسٹوریج کو یقینی بناتے ہیں۔ اس بہترین کارکردگی کے حصول کے لئے جیریز ڈناٹا اپنے نئے سینٹر میں آٹومیٹڈ اور سیمی آٹو میٹڈ سامان کا استعمال کرتا ہے۔ 

جیریز گروپ اور ڈناٹا فضائی خدمات فراہم کرنے والے صف اول کے عالمی ادارے ہیں جنہوں نے سال 1993 میں اشتراک کرکے کراچی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہینڈلنگ خدمات کی فراہمی کے لئے باہمی اشتراک کیا۔ یہ جوائنٹ وینچر ملک میں مسلسل پھیلتا چلا گیا اور آج پاکستان کے سات ایئرپورٹس پر 15 ایئرلائنوں کو خدمات پیش کرتا ہے۔ جیریز ڈناٹا کے باہمت اور پرخلوص ملازمین سالانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کرتے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post