ایریکسن کی طرف سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کو ایریکسن انوویشن ایوارڈز 2021میں شرکت کی دعوت ، پہلے نمبر پر آ نے والی ٹیم کو 47 لاکھ روپے انعام کے علاوہ کمپنی کے ماہرین سے تربیت حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا

ایریکسن کی طرف سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کو ایریکسن انوویشن ایوارڈز 2021میں شرکت کی دعوت ،   پہلے نمبر پر آ نے والی ٹیم کو 47 لاکھ روپے انعام کے علاوہ کمپنی کے ماہرین سے تربیت حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا


ایریکسن اپنے سالانہ ایریکسن انوویشن ایوارڈز 2021 کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہے۔ اس عالمی مقابلے میں فائنل جیتنے والے طلبہ کو 25000 یورو انعام دینے کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ کو ایریکسن کے ماہرین کی مدد سے اپنے ائیڈیاز کو حقیقت میں بدلنے کا موقع ملے گا۔رواں برس عالمی مقابلے کی تھیم برج دی ڈیجیٹل ڈیوائڈ ہے۔  اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف ڈیجیٹل انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، وہیں دوسری طرف دنیا کی نصف آ بادی کی ٹیکنالوجی، جدید آ لات، معلومات اور وسائل تک رسائی نہیں ہے اور جوں جوں دنیا کا انحصار ٹیکنالوجی پر بڑھتا جا رہاہے، ڈیجیٹل تقسیم بھی گہری ہوتی جا رہی ہے۔

  اقتصادی، جغرافیائی اور رسائی جیسے عوامل کی وجہ سے عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے کو اس تقسیم سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے ہے اور اس تقسیم کے خاتمے کے لیے کمپنی نے دنیا بھر کے باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس مقابلے میں جامعات میں زیر تعلیم طلبہ 2 سے 4 ارکان پر مشتمل ٹیموں کی صورت میں حصہ لیں گے اور ان ٹیموں کو 5 اگست تک اپنے آئیڈیاز کو رجسٹرڈ اور جمع کروانا ہوگا جب کہ پہلی 50 ٹیموں کو اپنے آئیڈیاز بہتر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ 

7 ریجنل ونرز میں سے ہر ایک کو1000 یورو بطور انعام دیے جائیں گے جبکہ سیمی فائنلسٹ مع سات ریجنل ونرز کو ایریکسن کے ماہرین سے سات ہفتوں تک تربیت حاصل کرنے، ایریکسن سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر شناخت،کوئی موزوں پوزیشن دستیاب ہونے پر انٹرویو دینے کا موقع اور  سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

 علاوہ ازیں فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی تینوں ٹیموں کو انعامات دیے جائیں گے۔ پہلے نمبر پر آ نے والی ٹیم کو 25000یورو،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 15000یورو، تیسرے نمبر پر آ نے والی ٹیم کو 5000یورو، بونس کے طور پر سوشل میڈیا پرائز 2000یورو، ایریکسن انوویشن ایوارڈز گرینڈ فائنل کا دعوت نامہ،چار ہفتیپر مشتمل تربیت اور ایریکسن کے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل چینلز پر شناخت کا موقع ملے گا۔علاوہ ازیں تینوں فائنلسٹ ٹیموں کی انٹریز ایریکسن کیریئر کے انسٹا گرام پیج پر اپ لوڈ کی جائیں گی اور گرینڈ فائنل سے 24گھنٹے قبل کوئی بھی  اس پیج پر ووٹ دے سکتاہے اور زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی ٹیم اضافی 2000یورو کی حقدار ہو گی۔

Previous Post Next Post