چترال کے علاقے کریم آباد میں 3 بہنیں ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے دریا میں ڈوب گئیں، گھر میں شادی کی تیاری چل رہی تھی

چترال کے علاقے کریم آباد میں 3 بہنیں ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے دریا میں ڈوب گئیں، گھر میں شادی کی تیاری چل رہی تھی

چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) چترال، لوٹکوہ کے علاقے کریم آباد میں 3 بہنییں ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے دریا میں ڈوب گئیں، گھر میں شادی کی تیاری چل رہی تھی۔ تینوں بہنوں کے بھائی کی شادی کی تیاری چل رہی تھی۔ جس کے لئے وہ دریا کے کنارے لاکر کارپٹ دھو رہی تھیں، کہ ایک پھسل کر دریا میں گری جسے پچاتے ہوئے دوسری اور انہیں بچاتے ہوئے تیسری بھی دریا کے بے رحم موجوں میں بہ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کریم کے علاقے کوکھ میں تین  بہنیں دریائے شغور کے کنارے کارپٹ دھو رہی تھیں۔ میر رحمت کی تینوں بیٹیاں فوزیہ میر، مسکان میر اور اریشین میر سکنہ کالح کریم آباد دریائے شغور کے کنارے کارپٹ دھو رہی تھیں۔ ان میں سے ایک بہن پھسل کر دریا میں گری تو اسے بچاتے ہوئے دوسری بہن اور پھر تیسری بہن بھی دریا کے بے رحم موجود کی نذر ہوگئی۔ یہ واقعہ گزشتہ دن جعمہ کے روز پیش آیا۔ تینوں بہنوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں اور کل ہی کریم آباد پہنچا دی گئیں۔ پولیس واقعے کی انکوائری کر رہی ہے کہ آیا یہ حادثہ ہے یا کوئی اور معاملہ۔ 

بہنوں کی عمریں کچھ اس طرح تھیں ، بڑی بہن  فوزیہ میر کی عمر 24 سال جو سوات کی ایک میڈیکل کالج سے نرسنگ کر رہی تھی۔ اور امتحان سے فارغ ہوکر چھٹی پر گھر آئی تھی۔ مسکان میر کی عمر14 چھٹی اور اریشین کی عمر 13 سال تھی اور یہ  پانویں جماعت  کی طالبہ تھیں ۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم