شمسی توانائی منصوبہ، ایوانِ صدر گرین انرجی پر منتقل ، سولر پینل کی تنصیب سے ملکی خزانے کو 32ملین روپے کی بچت ہوگی
حکومتِ پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی اور گرین انرجی اقدامات کو سپورٹ کرنے کی غرض سے اینگرو کارپوریشن نے گرین پریزیڈنسی اقدامات کے تحت ایوان صدر میں 1میگاواٹ سولر پینل کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد ایوانِ صدر دنیا کے اُن چند ایک ایوانوں میں شامل ہوگیا ہے جہاں مکمل طور پر گرین انرجی فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گرین پریزیڈنسی صدرِ پاکستان جناب عارف علوی کا تخلیقی منصوبہ تھاجس کے تحت اینگرو کارپوریشن کے ذیلی ادارے اینگرو انرجی نے ایوانِ صدر میں ایک میگا واٹ سولرپینل نصب کئے ہیں جس سے کاربن کے اخراج کو 1400ٹن تک کم کرنے اور قومی خزانے کو 32ملین روپے کی بچت ہوگی جو تقریباً57000درخت لگانے کے مترادف ہے۔ اس منصوبے سے ایوانِ صد کو بجلی کی فراہمی کے علاوہ سو فیصد اضافی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ گرین پریزیڈنسی اقدام گرین بلڈنگ کریڈٹ کے معیار پر بھی پورا اترتا ہے جو بارش کے پانی کے انتظام، پانی کی پیمائش، فضلہ کے انتظام اور خودپرور نباتات جیسے پائیدار طریقوں کے ذریعہ حاصل کیا جاتا ہے۔ گرین پریزیڈنسی اقدام کے تحت ملک بھر میں گرین بلڈنگ معیارات کیلئے نمونے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او غیاث خان نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار سے سب کمزور ممالک میں پانچویں نمبر پر آتا ہے اورہمیں عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے منفی اثرات کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پائیداری ایجنڈے کو ترجیح دینے کیلئے حکومتی اقدامات قابلِ تحسین ہیں اور اینگرو ان اقدامات کی سپورٹ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ چونکہ اینگرو میں استحکام ہمارے فیصلوں کا مرکز ہے ہم اپنی اور پوری معیشت میں بنیادی ترقی کی طرف جارحانہ انداز میں کام کررہے ہیں اور توانائی کے کاروبار میں عمدہ اور قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
اس رول ماڈل پبلک پرائیوٹ شراکت داری میں اینگرو کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہماری روایات اور اسلامی اقدار قدرتی وسائل کے تحفظ اور ذمہ دارانہ وسائل کے استعمال کی ترغیب دیتے ہیں۔ہمیں استحکام کیلئے ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کا بہتر انتظام کیا جاسکے۔10بلین ٹری سونامی جیسے عالمی سطح پر سراہے جانے والے اقدامات کے ساتھ، حکومتِ پاکستان پائیدار مستقبل کیلئے تمام تر کوششیں کررہی ہے اور ساتھ ہی کارپوریٹ سیکٹر ان کوششوں میں حصہ لیکراپنی معاشرتی ذمہ داری کو نبھانے کی ترغیب دے رہی ہے۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.