کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر کارفور پاکستان کی جانب سے قربانی کی بحفاظت سہولت

کرونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر کارفور پاکستان کی جانب سے قربانی کی بحفاظت سہولت 

  • قربانی کی سہولت گاہکوں کو عید الاضحی کے لئے شرعی قانون کے مطابق ذبح اور متعلقہ خدمات کے ساتھ آسانی فراہم کرتی ہے
  •  اس سہولت کے لئے قبل از بکنگ 17 جولائی 2021 ء تک لاہور، کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد میں جاری رہے گی 

لاہور: پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارہ، کارفور عید الاضحی کے موقع پر اعلیٰ معیار کے ساتھ شرعی قوانین کے مطابق اپنے صارفین کے لئے قربانی کی بحفاظت سہولت کو یقینی بنارہا ہے۔ حفظان صحت پر مبنی خدمات، مقررہ قیمتوں کی پریشانی سے محفوظ، اور اعلیٰ معیار کی سروس کی بکنگ کے لئے فون پر رابطہ کے علاوہ اسٹور میں موجودعملہ کے ذریعے بھی "قربانی سہولت "کی بکنگ حاصل کی جا سکتی ہیں۔ فی الحال یہ سہولت لاہور، کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد کے صارفین کیلئے پیش کی جارہی ہے جو 17 جولائی 2021 تک جاری رہے گی۔

عید الاضحی سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق اور کرونا پھیلنے کے شدید خطرے کے پیش نظر مویشی منڈیوں کے دوروں سے لاحق غیر ضروری خطرات سے بچاؤ کیلئے یہ جدید قربانی سہولت ایک بہترین موقع ہے۔ 

 یہ سہولت صارفین کو اس عید الاضحی پر قربانی کا جانور خریدنے اور صارفین تک گوشت کی رسائی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کرنے کیلئے سب سے مؤثر ہے جسے اعلیٰ معیارکی کولڈ چین کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے، جس کے تحت کارفور نے مصدقہ اور سند یافتہ (HACCP)سپلائرز کا ایک مؤثر نظام اختیار کیا ہے تاکہ سلاٹر ہاؤسز سے آرڈر کو انتہائی بہترین طریقے سے پہلے سے طے شدہ وقت پر منزل مقصود تک پہنچایا جاسکے۔ اسی وجہ سے اس سروس کو 'قربانی سہولت 'کا نام دیا گیا ہے۔ 

ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، ''اسلامی احکامات کے مطابق قربانی سہولت کی سروس نے صارفین کو حفظان صحت اور پریشانی سے محفوظ طریقے سے اپنی مذہبی ذمہ داریوں کا قابل اعتماد حل فراہم کیا ہے۔ مزید برآں، ہم قابل فخر طور پر لوگوں کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جمع شدہ تمام جانوروں کی کھالوں کو منتخب غیر منافع بخش تنظیموں تک پہنچایا جائے تاکہ مستحق افراد بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔"

کارفور پاکستان نے قربانی سہولت 2019 میں متعارف کرائی اور حفظان صحت کے اصولوں اور آرڈر ز کی بر وقت ترسیل کی بدولت اس میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سہولت کی بدولت کار فور پاکستان نے اپنے صارفین کیلئے کئی ہزار جانورں کی قربانی میں تعاون فراہم کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن اور شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سنٹر کو جانوروں کی کھالیں عطیہ کرکے معاشرے میں مساوی طور پر ایک اہم اور دینی فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔ 

قربانی سہولت کی خدمت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر نے کے لئے برائے کرم کارفور پاکستان کا فیس بک یا انسٹاگرام پیج ملاحظہ کریں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post