ٹی وی پروگرام خاتون کرکٹر ندا ڈار کی جسامت سے متعلق نامناسب تبصرہ کرکٹر عبد الرزاق پر عوام کی شدید تنقید

 ٹی وی پروگرام خاتون کرکٹر ندا ڈار کی جسامت سے متعلق نامناسب تبصرہ کرکٹر عبد الرزاق پر عوام کی شدید تنقید



لاہور  (این این آئی)  ویمن کرکٹرز ندا ڈار کا تمسخر اڑانے پر عبدالرزاق سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ایک ٹی وی پروگرام میں ندا ڈار نے کہا کہ خواتین میں کرکٹ کا شوق ہے میزبان کے سوال پر انھوں نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کوشش کرتی ہیں کہ شادی سے پہلے جتنی ممکن ہوکرکٹ کھیل لیں۔

اس موقع پر عبدالرزاق نے کہا کہ ان کو بعد میں تو شادی کی ضرورت نہیں رہتی، در اصل یہ اپنے کھیل میں اتنی مگن رہتی اور مردوں کے معیار تک آنے کیلئے کوشش کرتی ہیں کہ اس وقت تک شادی کی سوچ ہی ختم ہوجاتی ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ان کے بال ہی دیکھ لیں مردوں جیسے ہیں، بعدازاں وڈیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post