پاکستان دشمن بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے،پاکستان نے لاہور دھماکے کے شواہد دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی سندس فائونڈیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لاہور(اے پی پی 5 جولائی 2021) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے،پاکستان نے لاہور دھماکے کے شواہد دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں، شاہد خاقان عباسی کی باتوں پر کوئی یقین نہیں رکھتا، صحافیوں کے تحفظ کے لئے جرنلسٹس پروٹیکشن قانون لائے ہیں۔ وہ پیر کو لاہور میں سندس فائونڈیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے سندس فائونڈیشن ہسپتال میں تھیلیسیمیا کے زیر علاج بچوں کی عیادت بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ استحقاق قانون پرائیویٹ ممبرلیکر آیا، وہ قانون واپس ہورہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی بات ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جرنلسٹ پروٹیکشن بل لائی ہے، بلاول قائمہ کمیٹی انسانی حقوق سے پاس کرائیں تا کہ اس بل کو آگے بڑھائیں، صحافی، سیاستدان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی باتیں وہ کر رہے ہیں جن کی باتوں پر کوئی یقین نہیں کرتا،ماضی میں کلبھوشن یادیو پکڑنے پر پریس کانفرنس ہوئی، وزیر اطلاعات خاموش بیٹھا رہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر بولتا رہا۔ا نہوں نے کہا کہ شواہد کی بنیاد پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری،مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور آئی جی پنجاب نے نیٹ کے حقائق سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا، اس کے امن کے لئے ہم نےکوششیں کرنی ہیں، ملک پر بری نظر رکھنے والے بھارت کوبے نقاب کرتے رہیں گے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ تھیلیسما کے ٹیسٹ کے حوالے سے قانون سازی کے ساتھ ساتھ احتیاط اور آگاہی بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیما ایک موذی مرض ہے، اس مرض میں مبتلا بچوں کے والدین بھی قرب کا شکار رہتے ہیں، سندس فاؤنڈیشن کی ٹیم اچھا کام کرتی ہے،انھیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں این جی اوز اچھا کام کررہی ہیں،حکومت کا ہاتھ بٹا رہیں ہیں۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.