نامور سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے ، لاہور میں تدفین ، اہم شخصیات کی شرکت

نامور سینئر  صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے ، لاہور میں تدفین ، اہم شخصیات کی شرکت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور پاکستانی صحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کر گئے۔عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامیکے بیٹے تھے۔عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے بھی سینئر صحافی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عارف نظامی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتےہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔عارف نظامی نے خاندانی اختلافات کے باعث 2010 میں انگریزی اخبار 'دی نیشن' کو خیر باد کہہ کر 'پاکستان ٹو ڈے' کی بنیاد رکھی تھی۔

2013 میں عارف نظامی کو نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و پوسٹل سروسز بنایا گیا اور 2015 میں آپ نجی ٹی وی چینل 'چینل 24' کے سی ای او بنے جہاں سے آپ ایک پروگرام کی میزبانی بھی کرتے تھے۔

عارف نظامی ایک نامور  پاکستانی صحافی اور نگراں وفاقی وزیر تھے  اور پاکستان ٹوڈے کے بانی تھے۔ اس سے قبل ، وہ دی نیشن کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں ، اور نگراں وزارت میں وزیر اطلاعات و پوسٹل سروس کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 14 اکتوبر 1948 میں پیدا  ہوئے  اور 21 جولائی 2021 کو وفات پاگئے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post