MrJazsohanisharma

سیکوریٹی کی بہتر صورتِ حال غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اطمینان کا باعث بنا: اوآئی سی سی آئی سروے رپورٹ 2021

سیکوریٹی کی بہتر صورتِ حال غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اطمینان کا باعث بنا: اوآئی سی سی آئی سروے رپورٹ 2021

کراچی:پاکستان میں 200سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نمائندہ چیمبر اوآئی سی سی آئی نے ملک کی سیکو ریٹی کی صورتِ حال پر اپنے سالانہ سیکوریٹی سروے2021کے نتائج اعلان کردیا ہے جس میں ملک کے تجارتی مراکز میں سیکوریٹی ماحول کے بارے میں آراء شامل ہیں۔سروے کا انعقاد 21 مئی سے 21جون کے دوران کیا گیا۔ واضح رہے کہ او آئی سی سی آئی کے 2تہائی سے زائد ممبران جن کے آپریشنز ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں کے ہیڈ آفس کراچی میں واقع ہیں۔ 




2020کے وسط میں سیکوریٹی کی صورتحال کے مقابلے میں او آئی سی سی آئی کے 2021سیکوریٹی سروے کے مطابق مجموعی طورپر سیکوریٹی ماحول میں مزید بہتری آئی ہے، سروے شرکا ء کے مطابق خاص طورپر لاہور (61فیصد) خیبر پختونخواہ(59فیصد)،باقی پنجاب (53فیصد)اور کراچی (51فیصد)میں سیکوریٹی ماحول میں بہتری آئی ہے۔ تاہم کچھ ممبران نے اسٹریٹ کرائم (خاص طورپر کراچی)میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔  
سروے میں مجموعی طور پر، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک کے تیزی سے بہتر ہوئے سیکیورٹی ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ملک کے بڑے کاروباری مراکزکراچی اور لاہورمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے جس سے دونوں شہروں کی سیکیورٹی پروفائل میں اضافہ ہوا ہے اورسیکیورٹی کے لحظ سے دونوں شہر خطے کے دیگر شہروں کے برابر آکھڑے ہوئے ہیں۔ 

سروے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اوآئی سی سی آئی کے صدر عرفان صدیقی نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیکوریٹی ماحول کے بارے میں مثبت تاثر، انتہائی اطمینان کی بات ہے اورمستقبل کے ممکنہ سرمایہ کاروں کیلئے ایک مثبت پیغام ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سیکوریٹی ماحول کاکردار نہایت اہم ہوتا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک میں سیکوریٹی ماحول کو بہتر بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہاہے۔ 
سروے کے 62فیصد جواب دہندگان کیلئے سرِ فہرست 3خدشات میں سے ایک سیکوریٹی ہے جوکہ 2020کے سروے میں 70فیصد شرکاء کے جواب سے معمولی بہترہے۔ 

یہ انتہائی حوصلہ افزا  ہے کہ مارچ 2020سے کووِڈ 19کے باعث متعلقہ سفری پابندیوں کے باوجود  پچھلے ایک سال کے دوران او آئی سی سی آئی کے ممبران کے ساتھ کاروباری اغراض سے آنے والے غیر ملکی شہریوں نے محتاط تعداد میں پاکستان کا دورہ کیا۔ ان غیر ملکی کاروباری افرادمیں چین، برطانیہ، امریکہ، جرمنی، جاپان، متحدہ عرب امارات(جہاں متعدد ممبرکمپنیاں ریجنل ہیڈکوارٹرواقع ہیں)کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی اور ایشیائی ممالک کے شہری تھے۔ 

سنگین جرائم کے حوالے سے87فیصد سروے کے شرکاء نے لاہور میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی کا اشارہ دیا،جبکہ 75فیصد شرکاء نے کراچی میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی کا اشارہ دیا جبکہ 89فیصد خیبر پختونخواہ، 75فیصد کوئٹہ اور 73فیصد باقی بلوچستان میں کمی کا اشارہ دیا۔ اسی طرح  اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے گزشتہ سال کے 7فیصد کے مقابلے میں 17فیصد شرکاء نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ باقی ملک (لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور)میں 5فیصد شرکاء نے اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اشارہ دیا ہے۔ 

او آئی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو اور سیکریٹری جنرل عبد لعلیم نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا سیکوریٹی کی مجموعی صورتحال میں مسلسل بہتری پر اطمینان کی اوآئی سی سی آئی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور یہ پاکستان میں ممکنہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر قانون نافذن کرنے والے ادارے جلد ہی قابو پالیں گے جس سے ملک کے سیکوریٹی کے مثبت ماحول کو مزید تقویت ملے گی۔ 

او آئی سی سی آئی سیکوریٹی سروے 2021 میں او آئی سی سی آئی کے 200سے زائد ممبران میں سے 2تہائی ممبران نے جوابات دیے اور سروے کے رائے دہندگان میں سی ای اوز اور ممبراداروں کی سینئر مینجمنٹ شامل تھی۔ 

او آئی سی سی آئی سیکوریٹی سروے کا انعقاد 2015سے ہورہا ہے اور اس جامع سروے میں پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کاروبار کرنے کے مختلف پہلوؤں اور ان کے آپریشنزپر سیکوریٹی سے وابستہ اثرات کے متعلق تفصیلی رائے شامل ہوتی ہے۔جس کی رپورٹ باقاعدگی سے ممبر کمپنیوں کے ہیڈ آفسز، 30سے زائد ممالک کے سفارت کاروں، سیکوریٹی پروفیشنلزاور دسرے اہم اسٹیک ہولڈرز کو  باقاعدگی سے بھیجی جاتی ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم