MrJazsohanisharma

فوڈ پانڈا نے آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ویکسی نیشن قائم کردیا، روزانہ 500 افراد کو ویکسین لگائی جائے گی

فوڈ پانڈا نے آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ویکسی نیشن قائم کردیا، روزانہ 500 افراد کو ویکسین لگائی جائے گی 
بے نظیر بھٹو شہید پارک میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں یومیہ 500 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاسکے گی 

کراچی: 8 اگست 2021۔ فوڈ پانڈا اور آل کراچی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن (AKRA) نے کراچی میں ویکسی نیشن مرکز قائم کرلیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد یہ کہ31اگست تک تمام آبادی کو ویکسین لگانے کے حکومتی ہدف میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اس ویکسی نیشن مرکز کا افتتاح کیا۔ 




فوڈ پانڈا اور AKRAکا عزم ہے کہ اس مرکز میں روزانہ 500 سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی اور بعد ازاں اسکی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سینٹر میں ابتدائی طور پر ریسٹورنٹ اسٹاف، فوڈ پانڈا کے رائیڈرز اور انکے اہلخانہ کو ترجیح دی جائے گی اور آنے والے مہینوں میں اس سینٹر کو عام عوام کے لئے بھی کھول دیا جائے گا۔ 

اس اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمرشل ڈائریکٹر فوڈ پانڈا، منطقہ پراچہ نے کہا، "ہم نے کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اے کے آر اے سے اشتراک کیا ہے اور ہم اس عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یہ اقدام ہمارے ویژن سے کلی طور پر ہم آہنگ ہے جس کا مقصد معاشرے میں اور اس انڈسٹری میں صحت و حفاظتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ ہم اپنے تمام رائیڈرز، ریسٹورنٹ اسٹاف ممبرز اور انکے اہل خانہ کو آگے بڑھنے اور اپنی قومی ذمہ داری کی ادائیگی کی دعوت دیتے ہیں۔ ہمیں اپنے رائیڈرز اور ریسٹورنٹ اسٹاف کو صحت مند اور انکی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ ہمارے صارفین کے ساتھ براہ راست ملتے ہیں، اس لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ حکومت پاکستان کی تجویز کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔" 

آل کراچی ریسٹورنٹ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن (AKRA)کے جنرل سیکرٹری اور پیزا پوائنٹ کے سی ای او، فیضان راوت نے اس اقدام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "شہر میں تمام ریسٹورنٹس کی نمائندہ تنظیم کے طور پر ہم اپنے لوگوں اور اس مجموعی شعبے کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ ہم اس کام پر یقین رکھتے ہیں کہ کرونا کے بحران کے دوران ہمیں بنیادی کردار ادا کرنا ہے اور امدادی کاوشوں کے لئے ہمیں بھرپور انداز سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میں تمام اسٹاف ممبرز، فوڈ پانڈا کے رائیڈرز اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں اور اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اگر ہم سب اکھٹے ہوں اور ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں، تو پھر ہم یقینا اس مشکل گھڑی میں اپنی انڈسٹری کو تباہی سے بچالیں گے۔" 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post