MrJazsohanisharma

سامبا بینک اور این ڈی سی ٹیک کے مابین اشتراک ، بینکنگ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کی جانب نیا قدم

سامبا بینک اور این ڈی سی ٹیک کے مابین اشتراک ،  بینکنگ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کی جانب نیا قدم
 

سامبا بینک نے جدیدترین ٹیمنوس کور بینکنگ پلیٹ فارم (Temenos Core Banking Platform)کے نفاذ کیلئے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔دستخط کی اس تقریب میں جناب شاہد ستار،سی ای او اورپریزیڈنٹ سامبا بینک (دائیں طرف) اور مس عمارہ مسعود سی ای او،اور پریزیڈنٹ این ڈی سی ٹیک (بائیں طرف) کے ہمراہ دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹیوزبھی شامل ہوئے۔

مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے بینک (سعودی نیشنل بینک)کے ذیلی ادارے سامبا بینک پاکستان نے جدید ترین بینکنگ ٹیکنالوجی (ٹیمنوس کور بینکنگ پلیٹ فارم) کے نفاذ کیلئے این ڈی سی ٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔اس اقدام کے ذریعے بینک کو تیزی کے ساتھ جدت پر مبنی نئی پروڈکٹس متعارف کروانے، اپنے بینکنگ آپریشنز کو رواں دواں رکھنے، نئے پاکستان میں ہوم اونرشپ اختیار کرنے،ایس ایم ای ڈیولپمنٹ اور قرضہ جات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ترین سطح کے کارپوریٹس اور دیگر اداروں کے ساتھ اہم ترین بھروسہ مندشراکت دار بننے کے مواقع حاصل ہوں گے۔

سامبا بینک کا وژن روایتی چینلز کی بجائے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اپنے وقار میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ اپنے بینکنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے اس قدام کے ذریعے سامبا بینک کی ڈیجیٹل بنیادوں کو جدید ترین خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی جس کی بدولت صارفین بینک کی پروڈکٹس اور سروسز کو موجودہ اور نئے چینلز کے ذریعے با آسانی حاصل کرسکیں گے۔

 این ڈی سی کی مہارت پاکستان ماڈل بینک کے طرزعمل میں پہلے سے تشکیل شدہ، مقامی دائرہ کاراور بہترین معمولات،تخصیص کیلئے کمی اور ڈیلیوری کی مدت کو کم کرنے میں مدددے گی جس سے بینک کو مقامی قانونی ضروریات اور بہترین طرز پر عمل کرنے میں سہولت مہیا ہوگی۔اس پارٹنر شپ سے سامبا بینک کو جدید بینکنگ آرکیٹکچرقائم کرنے میں آسانی ہوگی۔

اس موقع پرسامبا بینک کے پریزیڈنٹ اور سی ای او شاہد ستار نے کہا،"  "Temenos Transactبینکنگ کے تمام تر امور، ریٹیل، کارپوریٹ،کمرشل، SME، ایگریکلچر، ادائیگیوں اور قانونی پاسداری کانہایت وسیع اور بھرپور تصورپیش کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے طویل المدت پارٹنر این ڈی سی ٹیک کے ساتھ ہمارے اس عہد سے بنیادی طور پر جدت حاصل ہوگی اور اس معاہدے کے ذریعے  ہم اپنے مارکیٹ شیئر میں بھی اضافے کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں متعدد چینلز کے ذریعے بہتر خدمات کی فراہمی اور پروڈکٹس پیشکش کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔"

 این ڈی سی ٹیک کی پریزیڈنٹ اور سی ای او عمارہ مسعودنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،"ہمیں سامبا بینک کے ساتھ طویل المدت تعلقات قائم کرنے اور آنے والے سالوں میں علاقائی سطح پر ان کے پرجوش ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون پیش کرنے پرفخر ہے۔اس معاہدے کے ذریعے ہم بینک کے کور بینکنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرکے اعلیٰ سطح کی مہارت اور ریگولیٹری تحفظ فراہم کریں گے جس سے بینک مستقبل کیلئے پوری طرح تیار ہوگا۔ ہم اپنے ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ میں مسلسل توسیع کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم بینکوں کو ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جانے میں مدد کر سکیں۔"

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post