MrJazsohanisharma

وزیر موسمیاتی تبدیلی سرتاج گل نے کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان کی صاف و سرسبز مہم کا افتتاح کیا

وزیر موسمیاتی تبدیلی سرتاج گل نے کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان کی صاف و سرسبز مہم کا افتتاح کیا 




فیصل آباد، 27 اگست، 2021۔ کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی آئی پاکستان) کی جانب سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی موجودگی میں فیصل آباد کے پروڈکشن پلانٹ میں 'صاف و سرسبز 'مہم 2021کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں رواں سال کے اوائل میں دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت سی سی آئی پاکستان نے ملک کے بڑے شہروں میں 50 ہزار پودوں کی شجرکاری کا اعلان کیااور افتتاحی تقریب کے دوران اسکی پہلی مہم میں 10 ہزار سے زائد پودے عطیہ کئے گئے۔ تقریب میں وزیر مملکت زرتاج گل کے ہمراہ اعلیٰ سرکاری حکام اور سی سی آئی پاکستان ٹیم کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔ 

تقریب میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کو مختلف اقسام کے مالٹے، ارجن اور زیتون کے پودے پیش کئے گئے۔ اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا، "سی سی آئی پاکستان کی جانب سے 'صاف و سرسبز 'مہم دراصل وزیر اعظم پاکستان کے سرسبز پاکستان ویژن کا حصہ ہے۔ اس ویژن کے حصول کے لئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستان میں 50 ہزار درختوں کی شجرکاری کے اپنے عزم کی تکمیل کے لئے سی سی آئی پاکستان نے اپنے آپکو ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ ثابت کیا ہے۔" 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی سی آئی پاکستان کے جنرل منیجر احمت کرساد ارتن نے کہا، "سی سی آئی پاکستان سماجی و ماحولیاتی طور پر پاکستان کا ایک باشعور کاروباری ادارہ ہے۔ ہم قدرتی حیاتیاتی تنوع کی بحالی میں تعاون کی اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہیں اور پاکستان کے پاس موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن چیلنجز سے نمٹنے کا یہی ایک حل ہے۔" 

یہ تقریب سی سی آئی کے جدید ترین پروڈکشن پلانٹ کے دورے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس کے دوران کمپنی کی جانب سے صاف و سرسبز پاکستان کی حکومتی کاوشوں میں تعاون کے عہد کا اعادہ کیا گیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post