MrJazsohanisharma

مودی کا بھائی بھی ان کے خلاف کھڑے ہوگئے، بھارتی تاجروں کو حکومت مخالف مہم چلانے ، جی ایس ٹی نہ دینے کا مشورہ

مودی کا بھائی بھی ان کے خلاف کھڑے ہوگئے، بھارتی تاجروں کو حکومت مخالف مہم چلانے ، جی ایس ٹی نہ دینے کا مشورہ

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ان کے بھائی پرہلاد مودی میدان میں آگئے ، مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تاجروں کے مطالبات کی ہدایت کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرہلاد مودی نے کہا کہ مودی ہوں یا کوئی اور ، تاجروں کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے ، اگر مودی حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتے تو تاجروں کو جنرل سیلز ٹیکس دینے سے انکار کر دینا چاہئے ، تاجروں کو مطالبات کے حق میں مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز کر دینا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہ کہ احتجاج ایسا کریں کہ ادھو ٹھاکرے اور نریندر مودی خود چل کر آپ کے پاس آئیں ، پہلے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر کو خط لکھ کر مطالبات سے آگاہ کریں اور کہیں کہ مطالبات پورے ہونے تک جی ایس ٹی نہیں دیں گے ، ہم جمہوریت میں ہیں غلامی میں نہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post