فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سرگرمیاں
لاہور، 14 اکتوبر، 2021۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی ایل) نے دبئی ایکسپو 2020 کے پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی کے عالمی دن کی مناسبت سے پورا ہفتہ منایا۔ پاکستان پویلین کے نمایاں اسپانسر کے طور پر ایف ایف سی ایل نے ورچوئل ریالٹی (وی آر) پروگرام اور کیو آر کوڈ (QR Code)کی بنیاد سے درخت کی شجرکاری کی منفرد سرگرمی کے ذریعے خطے میں بالخصوص پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے خلاف کاوشیں تیز کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی توجہ مبذول کرائی۔
وی آر کے استعمال کے ساتھ ایف ایف سی ایل نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے سرمایہ کاری کے جدت انگیز اقدامات کی تفصیلات پیش کیں اور فیول کے پائیدار متبادل کے طور پر امونیا اور گرین ہائیڈروجن کی تیاری کے ذریعے ڈی کاربنائزیشن کے عمل پر روشنی ڈالی جن کا فرٹیلائزرز، ریفائنریز، بجلی کی تیاری، ٹرانسپورٹیشن جیسی متعدد انڈسٹریز میں براہ راست استعمال ہوتا ہے۔ برانڈ نے اس تناظر میں وہاں موجود لوگوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا، جیسے کم پانی کے ساتھ زرعی اشیاء کے موثر استعمال سے کاشتکاری کی جائے۔ ایف ایف سی ایل اپنی تمام کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرکے ملک میں کاربن کا اخراج صفر پر لانے میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔
کمپنی نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور مستقبل کا موسم محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان پویلین کے داخلے پر آغاز میں ہی لکڑی اور گھاس پر موجود منفرد کیو آر کوڈ تخلیق کرکے کمپنی حکومت کے بلین ٹری سونامی میں تعاون کی فراہمی کے ذریعے ایک قدم آگے بڑھی ہے۔ اس کوڈ کے استعمال سے وہاں آنے والے افراد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ماحولیات کے تحفظ کا وعدہ کیا گیا جبکہ انہیں پاکستان میں فاطمہ فرٹیلائزر کے کسی بھی پروڈکشن مقام پر اپنے نام سے درخت لگانے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ پویلین میں اس روز لوگوں کی بھرپور دلچسپی رہی ہے اور تقریبا 12 ہزار سے زائد افراد نے پویلین کا دورہ کیا جبکہ 600 افراد نے اس اقدام میں حصہ لے کر درخت لگانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی نیشنل مارکیٹنگ منیجر، رابیل سدوزئی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا، "پاکستان پویلین کے ایک ذمہ دار اسپانسر کے طور پر ہم یہاں آنے والے افراد کو منفرد تجربے کی فراہمی کے ساتھ اپنا کردار ادا کررہے ہیں جس سے نہ صرف موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کا ذمہ دارانہ تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ لوگوں کو ایک بڑے مقصد یعنی سرسبز پاکستان کی تعمیر میں شامل بھی کرتا ہے۔"
بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان پویلین میں موسمیاتی تبدیلی کا پورا ہفتہ منانے میں تعاون کی فراہمی سے فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع، باہمی تجارت اور ملک میں سماجی و معاشی ترقی کے عزم کا اظہار بھی ہوتا ہے تاکہ پائیدار زراعت کے لئے جدت انگیز سہولیات تلاش کی جائیں اور لوگوں پر مثبت اثرات مرتب کئے جائیں۔ ایک باشعور کاروباری ادارہ کے طور پر ایف ایف سی ایل سرسبز پاکستان کی تعمیر کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو ازسرنو ڈھال کر مستقبل میں موسمیاتی تبدیلی سے درپیش خطرات کا خاتمہ کرکے ممکنہ حل نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.