MrJazsohanisharma

اسلام آباد میں عبادت یونیورسٹی کا قیام ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے افتتاح کیا

اسلام آباد میں عبادت یونیورسٹی کا قیام ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے افتتاح کیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک نیوز) اسلام آباد میں عبادت یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد اسلام آباد عبادت یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر سیاسی قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا عبادت یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اس نئے پروجیکٹ کا آغاز کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کا بشکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی اس ملک کے اعلیٰ تعلیمی منظر نامے پر انمٹ اثرات چھوڑے گی یہ یونیورسٹی ٹیکنالوجی پارکس بنانے ،عالمی روابط استوار کرنے ، اور طب سے لے کر کلاؤڈ کمپیوٹنگ تک مختلف شعبوں میں تحقیق کی سہولتیں فراہم کرنے پر سوچ رہی ہے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیاں خیالات جو جدت کو جلا بخشتی ہیں۔ان کا نوجوانوں کے  مستقبل کی تشکیل ممی کلیدی کردار ہوتا ہے اور درحقیقت نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے اعلیٰ تعلیمی فریم ورک کو مضبوط اور بہتر بنایا جائے ہماری حکومت کی پالیسی ہماری آنے والی نسلوں کو اس انقلاب کے لیے تیار کرنے کے لیے تھی جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔2011 میں میری حکومت نے نئی سائنس ، ٹیکنالوجی اور انوویشن پالیسی کا اجراء کیا، حکومتی فنڈنگ میں اضافے کیا گیا یونیورسٹیوں کو کہا گیا کہ وہ ریسرچ،انوویشن اور ٹیکنالوجی پارکس کی حوصلہ افزائی کریں، آج ،پہلے سے کہیں زیادہ ،ہمیں ان کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز زندگی کے ہر شعبے پر اثر ڈال رہی ہیں اور اس کا کردار آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post