MrJazsohanisharma

یوفون 4Gبلوچستان کپ فٹ بال 2021 کے سیمی فائل میں ڈی ایف اے ژوب، مسلم کلب چمن نے رسائی حاصل کرلی

یوفون 4Gبلوچستان کپ فٹ بال 2021 کے سیمی فائل میں ڈی ایف اے ژوب، مسلم کلب چمن نے رسائی حاصل کرلی 

کوئٹہ: 22 نومبر، 2021۔ ڈی ایف اے ژوب اور مسلم کل چمن نے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ سپر آٹھ مرحلے کے میچز میں کامیابی حاصل کرکے یوفون 4Gبلوچستان فٹ بال کپ 2021 کے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ 




سپر آٹھ مرحلے میں ڈی ایف اے ژوب نے ڈی ایف اے کوئٹہ یونائیٹڈ کا سامنا کیا اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر تابڑ توڑ حملے کئے، تاہم متعین وقت کے اندر کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور میچ برابر ہوگیا جس کے بعد میچ کا نتیجہ پنالٹی ککس پر نکالا گیا لیکن یہ مرحلہ بھی سنسنی خیز رہا جس میں ڈی ایف اے کوئٹہ یونائیٹڈ نے 6 گول اسکور کئے تاہم ڈی ایف اے ژوب نے 7 گول اسکور کرکے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ 


سپر آٹھ مرحلے کا دوسرا میچ ڈی ایف اے تربت اور مسلم کلب چمن کے مابین کھیلا گیا۔ کھیل میں اس وقت تیزی آگئی جب مسلم کلب چمن کے ولی خان نے میچ کے 25 ویں منٹ میں گول اسکور کردیا جس کی بدولت مسلم کلب چمن کو برتری حاصل ہوگئی اور یہ برتری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی گئی۔ 30 ویں منٹ میں مسلم کلب کے فرید نے اپنی ٹیم کی طرف سے دوسرا گول اسکور کیا جبکہ 39 ویں منٹ میں اسکے کھلاڑی عبدالقادر نے تیسرا گول اسکور کیا۔ 

مسلم کلب کی برتری سیکنڈ ہاف میں بھی برقرار رہی۔ حنیف نے 50 ویں منٹ اپنی ٹیم کی طرف سے چوتھا گول اسکور کیا جبکہ فرید نے 75 ویں منٹ میں پانچواں گول اسکور کیا۔ فرید فوجی پھر مخالف ٹیم کے خلاف چھٹا اور ساتواں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں لے گئے۔ پورے میچ کے دوران ڈی ایف اے تربت کوئی گول اسکور نہ کرسکی اور ٹورنامنٹ میں بھاری فرق سے شکست کا سامنا رہا۔ 

بلوچ کلب کوئٹہ اور کوئٹہ زور آور کلب نے پہلے ہی سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرلی ہے جو 24 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ ڈی ایف اے ژوب کا مقابلہ بلوچ کلب کوئٹہ سے دوپہر 2:30بجے مقابلہ ہوگا جبکہ مسلم کلب چمن کا کوئٹہ زور آور کلب سے شام ساڑھے پانچ بجے ایوب اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنلز کی فاتح ٹیم کا فائنل میچ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں 25 نومبر بروز جمعرات کو فلڈ لائٹس میں یوفون 4Gبلوچستان فٹ بال کپ ٹائٹل کے حصول کے لئے منعقد ہوگا۔ تمام سیمی فائنلز اور فائنل میچ پی ٹی وی اسپورٹس پر لائیو نشر ہوں گے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post