MrJazsohanisharma

غریب مچھیرے کی قسمت جاگ اُتھی، 80 لاکھ روپے مالیت کی نایاب مچھلی پکڑ لی



مغربی بنگال میں 5 ماہی گیروں کی ٹیم نے 7 فٹ لمبی مچھلی پکڑلی جس کا وزن تقریباً 78 کلو تھا جبکہ مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں 5 ماہی گیروں کی ٹیم نے اپنی اجتماعی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ایک نایاب مچھلی کا شکار کیا جس کا وزن تقریباََ 78 کلو تھا اور جب یہ مچھلی کنارے پر لگائی گئی تو کئی افراد اس نایاب مچھلی کو دیکھنے جمع ہوگئے۔

ایک ماہی گیر نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اتنی بڑی مچھلی کو نیلامی کے لیے بازار میں لایا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کولکتہ میں واقع مچھلی کی تجارت کرنے والی کمپنی کے ایم پی نے 8.4 ملین روپے کی مچھلی خریدی۔ دوسری جانب تاجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے اس بازار میں اتنی بڑی مچھلی کبھی نہیں دیکھی تھی، نیلامی میں یہ مچھلی 110,000 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post