ون ویب کا ریڈٹون ٹیلی کمیونکیشنز پاکستان سے اگلی جنریشن سیٹلائٹ کنکٹویٹی کے لئے اشتراک
کراچی: خلاء سے کام کرنے والے عالمی کمیونکیشنز نیٹ ورک ون ویب (OneWeb) نے پاکستان کے لئے (پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ ٹیلی کمیونکیشنز آپریٹر اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے ادارے)ریڈ ٹون ٹیلی کمیونکیشنز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کی بدولت دونوں ادارے، ون ویب اور ریڈ ٹون پاکستان جیسی ابھرتی مارکیٹوں میں اپنی نوعیت کی پہلی بار، کم سے کم تاخیر میں زیادہ سے زیادہ بھاری ڈیٹا کی پروسیسنگ (لو لیٹنسی)، زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) کے سیارچہ کے ذریعے بلاتعطل اور تیزرفتار سیٹلائٹ کنکٹویٹی پیش کرنے کے لئے کام کرسکیں گے۔
یہ اشتراک پاکستان میں بنیادی انفراسٹرکچر میں حائل رکاوٹوں کا بلاتعطل اور تیزرفتار حل پیش کرتا ہے جہاں موبائل آپریٹرز اور مقامی لوپ آپریٹرز لو لیٹنسی،تیزرفتار سیٹلائٹ کنکٹویٹی سے فائدہ اٹھا کر اپنی کوریج کے مقامات میں وسعت لا سکتے ہیں۔ ریڈ ٹون کے ذریعے ون ویب کا نیٹ ورک عالمی کنکٹویٹی قائم رکھنے کے عزم کے ساتھ صارفین، کاروباری اور مالیاتی شعبوں میں کم لاگت، تیزرفتار، لو لیٹنسی انٹرنیٹ کی رسائی پیش کرتا ہے۔
ون ویب میں ڈائریکٹر گورنمنٹ اینڈ ریگولیٹری انگیج منٹ، مڈل ایسٹ، لیتھ حماد نے کہا، "ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا میں رابطوں کا مستقبل اسپیس ہے۔ ہم ہمیشہ مقامی ماہرین سے اشتراک کرکے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بہت وسیع و عریض صارفین کو کنکٹویٹی فراہم کرسکیں۔ اس معاہدے کا مطلب ہے کہ ون ویب پاکستان کی مارکیٹ میں بھرپور انداز سے داخل ہوسکتا ہے اور ریڈ ٹون میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ کم خرچ میں بہت سارے ان لوگوں کے لئے کنکٹویٹی فعال کرسکیں گے جن کے پاس تیزرفتار انٹرنیٹ نہیں ہے۔"
اس اشتراک کے بارے میں ریڈ ٹون کے گروپ چیئرمین ندیم یونس نے کہا، "دنیا بھر میں ڈیجیٹائزیشن بڑھنے کے ساتھ کنکٹویٹی آج کے دور میں ایک ضرورت اور بنیادی حق بن چکی ہے۔ ون ویب کے ساتھ ہمارا اشتراک اسی سمت کی جانب ایک قدم ہے۔ ان کے زمین کے زیریں مدار کے جدید کمیونکیشنز نیٹ ورک کے ذریعے ہم بھرپور انداز سے معلومات پھیلا سکیں گے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیکھنے کی سہولت کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی ترقی کرسکیں گے۔ یہ اشتراک کاروباری بہتری لانے اور دیہی علاقوں کی ترقی میں بھی معاونت فراہم کرے گا جہاں پہلے کنکٹویٹی کا کوئی تصور بھی نہ تھا۔ "
ون ویب ایک نئی جنریشن کی بزنس براڈ بینڈ سروسز تیار کررہا ہے جسے اسپیس سے چلایا جاسکے۔ یہ زمین کے نچلے مدار میں 358سیارچوں کے ساتھ عالمی سطح پر دوسرا سب سے بڑا ایل ای او سیٹلائٹ آپریٹر ہے۔ اس ضمن میں مختلف منصوبوں کی شروعات کا عمل سال 2022کے دوران جاری رہے گا جس میں کمپنی سال کے اختتام تک عالمی سطح پر کنکٹویٹی خدمات پیش کرسکے گی۔
ون ویب پاکستان میں گیٹ ویز سے اور مشرق وسطیٰ میں پی او پیز سے خدمات فراہم کرے گا اور خطے بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ کنکٹویٹی آپشنز کے ساتھ سیکورٹی، تیزرفتاری اور لو لیٹنسی ڈیٹا پیش کرے گا۔ سال 2022 کے اواخر ان خدمات کی دستیابی کی توقع ہے۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.