MrJazsohanisharma

عورت دن یا رات کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے، وہ ملک کونسا ہے؟؟ پڑھیں

کراچی(این این آئی)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)رات کو پیدل چلنے والوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیدیاگیاہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(امن وامان)2021 کے سروے کی رپورٹ میں یو اے ای کا محفوظ ترین ممالک میں 95 فیصد اسکور رہا۔سروے کے مطابق ناروے 93 فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔العربیہ اردو کے مطابق یواے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔


اس کے علاوہ گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں ناروے (94فی صد)، متحدہ عرب امارات (93فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد)اور فن لینڈ (92فی صد)کے ساتھ شامل ہیں۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post