شاڈوک کے مقام پر جائیداد کا تنازعہ جان لیوا ثابت ہوا ، دو گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص تورجان جان بحق
چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) گزشتہ روز شاہی قلعہ بالمقابل دیائے چترال کی دوسری جانب واقع شاڈوک کے مقام پر ہونے والے زمین کے تنازعے نے خونی شکل اختیار کرلی اور دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوا لڑائی میں چاقو، ڈنڈے اور پتھر استعمال ہوئے جبکہ پسٹل سے بھی فائرنگ ہوئیں ۔
سینے پر چاقو لگنے سے تور جان نامی شخص جان بحق ہوگیا۔ تورجان کا تعلق لاچی گرم دمیل سے ہے۔ مقتول کے بھائی نے تھانہ چترال میں رپورٹ درج کرائی ہے جس میں انہوں نے موقع اختیار کیا ہے کہ شاڈوک پائین میں برلب سڑک پر زمین خریدی تھی جسے ہموار کرنے کے کام پر لگے ہوئے تھے کہ مخالف فریق کے 8 افراد امجد، ظہیر عالم، سجاد عالم، جواد عالم، نور، رحمت ولی ساکنان شاڈوک اور دوسروں نے ان پر ڈنڈوں اور قاقوں سے حملہ کردیا جس سے ان کے بھائی تورجان کے سینے پر چاقو گھونپ دیا گیا اور ان کے سر پر اینٹ کی ماری گئی ، جسے وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیا لیکن وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: چترا ل میں 'چترال عوامی پارٹی (کیپ)' کے نام سے نئی پارٹی کی بنیاد رکھ دی گئی، پارٹی کے چیرمین محمد عثمان ہیں
جہاں زمین خریدی گئی ہے ، حملہ آور گروہ اسے عوامی چرا گاہ سمجھ کہتا ہے۔ چترال تھانے کے ایس ایچ او منیر الملک کے مطابق حملہ آور گروہ ایک ملزم ابھی گرفتار ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مخالف فریق ان کے خریدکردہ زمین کو عوامی چراگاہ سمجھ رہے ہیں۔ تھانہ چترال کے ایس ایچ او منیر الملک نے بتایاکہ ابھی تک صرف ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔