MrJazsohanisharma

Lateefon ki Dunya - Paish khidmat hain mazay mazay ke latifay

 لطیفوں کی دنیا  - لطیفے ہی لطیفے 


سردار (ایئر ہوسٹس سے): آپ کی شکل میری

 بیوی سے بہت ملتی ہے۔

ایئر ہوسٹس سردار کو ایک زور دار تھپڑ مارتی ہے۔

سردار: ارے تمہاری تو عادت بھی میری بیوی سے ملتی ہے۔

😂😂

لڑکی: میرے ابو تمہیں بہت پسند کرتے ہیں
لڑکا : شرماتے ہوئے لیکن 
ہم شادی تم سے ہی کرے گا۔

😂😂

ایک پٹھان بادام فروخت کر رہا تھا۔ 
سردار نے پوچھا کہ بادام کھانے کا کیا فائدہ ہے؟
پٹھان: اچھا یہ بتاؤ کہ ایک کلو چاول میں کتنے دانے ہوتے ہیں؟
سردار: پتا نہیں
پٹھان سردار کو ایک بادام کھلا کر پوچھتا ہے کہ بتاؤ 
ایک درجن میں کتنے کیلے ہوتے ہیں؟
سردار: بارہ
پٹھان: دیکھو تمہارا دماغ تیز ہوا نا۔۔۔
سردار: یار یہ تو بڑے کام کی چیز ہے۔ دو کلو دے دو۔

😂😂

سردار ایک لڑکی کو بہت پسند کرتا تھا، بڑی لڑائیوں اور مشکلوں کے بعد سردار کی شادی اس لڑکی سے ہو گئی۔ رخصتی کے وقت لڑکی اور اسکی ماں گلے لگ کر رونے لگیں۔ سردار بھی انہیں دیکھ کر رونے لگ گیا اور بہت جذباتی ہو کر بولا کہ گل ناز! ہم سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن تمہاری آنکھوں میں آنسو نہیں، تم اپنی ماں کے ساتھ خوش رہو، ہم تمہیں طلاق دیتا ہے۔ طلاق۔۔طلاق۔۔طلاق۔۔۔

😂😂

سردار (دوست سے): کل کوئی میرے پرس سے دو ہزار لے گیا ہے۔
دوست: پندرہ سو تھے میں نے گھر جا کر گنے تھے۔
سردار: پیسے کا مسئلہ نہیں بس تو آدمی کا پتہ کر۔

😂😂

عدالت میں فیصلہ ہوا کہ 90 فیصد سردار بے وقوف ہوتے ہیں۔ اس پر سرداروں نے بڑا شور کیا۔
پھر عدالت نے فیصلہ دیا کہ صرف 10 فیصد سردار بے وقوف نہیں ہوتے۔ تب جا کر سردار کچھ ٹھنڈے ہوئے۔







Previous Post Next Post