MrJazsohanisharma

Two young men found dead in watchman's room in Birmogh Lasht Chitral

Two young men found dead in watchman's room in Birmogh Lasht Chitral


 چترال کے سیاحتی مقام بیرموغ لشٹ میں چوکیدار کے کمرے میں دو بندے مردہ پائے گئے۔ پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے سیاحتی مقام بیر موغ لشٹ  جہاں چترال گول نیشل پارک بھی ہے  وہاں PTCL  بوسٹر کے ساتھ چوکیدار کے کمرے سے دو لاشیں برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ چترال امیر الملک نے دونوں مردوں کی تصدیق کرلی۔ چترال پولیس کے مطابق عبد الودود ولد  تاج محمد عمر 25 سال سکنہ چیو ڈوک تھانہ چترال اور  سلمان ولد لیاقت عمر25 سال  سکنہ سین لشٹ  ٹیلیفون ٹاؤر کے ساتھ چوکیدار کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ایس ایچ او تھانہ چترال کے مطابق اتوار کے دن سہ پہر چار بجے ٹاوئر کے چوکیدار نے ان کو اطلاع دی کہ جب وہ  اپنے کمر ے میں چلا گیا تو دروازہ اندر سے بند تھا جسے توڑ کر داحل ہوا تو اندر یہ دونوں جوان مردہ حالت میں پڑے تھے۔ انہوں نے فوری طور پر چترال پولیس کو اطلاع دی اور ایس ایچ او نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دیکر ان کا ایمبولینس روانہ کردیا جہاں ریسکیو عملہ نے ان دونوں لاشوں کو  اٹھاکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچائے۔

ایس ایچ او چترال نے بتایا کہ دونوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اس کے بعد ان کی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔آزاد ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز  اور آج کافی لوگ بیر موغ لشٹ گئے تھے جہاں وہ نیا سال منارہے تھے جہاں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ ان دونوں جوانوں کو بھی بتایا گیا کہ وہ نیچے آبادی کی طرف چلے جائے مگر وہ نہیں گئے  اور ظاہری علامات سے لگتا ہے کہ یہ دونوں سردی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے تاہم اصل وجہ ان کی  پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی کہ ان کی موت کا اصل وجہ کیا تھی۔




Previous Post Next Post