چترال کے علاقے مروی بالا میں بجلی کی حصول کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، صوبائی اور وفاقی حکومت سے بجلی فوری فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ۔
ٹائمزآف چترال رپورٹ
چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے علاقے مروئی بالا میں بجلی کی حصول کیلئے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سابقہ ایم این اے شہزادہ افتحار الدین مہمان حصوصی تھے جبکہ کانفرنس کی صدارت سابق ایم پی اے مولوی عبد الرحمان نے کی۔آل پارٹیز کانفرنس میں علاقے کے عمائدین نے کہا کہ صرف لوئیر چترال میں گولین بجلی گھر کے آس پاس کے علاقے 25000 آبادی پر مشتمل ہے مگر یہ لوگ پچھلے گیارہ مہینوں سے بجلی سے محروم ہیں۔ اس علاقے کو پہلے صوبائی محکمہ PEDO کی ریشن پن بجلی گھر سے بجلی فراہم ہوتی تھی مگر 2015 میں ریشن بجلی گھر سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا اور چھ سال بعد 2021 میں دوبارہ بحال کیا گیا۔اس دوران اس علاقے کو واپڈا کی بجلی گھر سے PESCO بجلی فراہم کرتی تھی تاہم پچھلے سال صوبائی اور وفاقی محکمہ بجلی یعنی PEDO اور PESCO کے درمیان لائن لاس اور ٹیرف یعنی بجلی کی نرح پر جھگڑا پیدا ہوا چونکہ واپڈا کی بجلی نہایت مہنگی ہے اور پیڈو کی بجلی اس سے سستی ہے جو صوبائی محکمہ ہے۔ اس جھگڑے کے نتیجے میں یہ علاقہ پچھلے گیارہ مہینوں سے بجلی سے محروم ہیں یہاں چوبیس گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے بجلی آتی ہے۔
علاقے کے عمائدین نے متنبہ کیا کہ اگر یہ مسئلہ جلد سے جلد حل نہیں ہوا تو یہاں 24 گھنٹوں میں صرف 3 گھنٹے آنے والی بجلی کا بھی لوگ بائکاٹ کرکے اسے منقطع کریں گے اور ساتھ ہی ہم خواتین، بچوں سمیت سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
آل پارٹیز کانفرنس سے جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے رہنماوں نے بھی اظہار حیال کیا۔ ہمارے نمائندے کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور طلباء نے بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کو درپیش مشکلات پر مایوسی اور افسوس کاا ظہار کیا۔ علاقے کے لوگوں نے خبردار کیا کہ اگر سیاسی رہنماوں نے یہ مسئلہ حل نہیں کیا تو آئندہ اس علاقے میں کوئی بھی امیدوار ووٹ مانگے کی زحمت نہ کرے ہم کسی کو بھی ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ہوسکتا ہے کہ ہم بجلی کی لائن کو بھی منقطع کریں گے جو ہماری زمینوں سے گزرچکی ہیں مگر ہم اس سے محروم ہیں۔
اس کانفرنس میں کثیر تعداد میں ضلع لوئیر اور ضلع اپر چترال کے لوگوں نے شرکت کی جو بالکل غیر سیاسی طو ر پر صرف ایک پواینٹ ایجنڈے پر اکھٹے ہوئے تھے۔ اس کانفرنس میں طلباء اور علاقے کے لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جن کی منہ پر ایک ہی مطالبہ تھا کہ ہمیں بجلی دی جائے۔آل پارٹیز کانفرنس دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا۔